ETV Bharat / sports

کراچی کنگز نے پی ایس ایل 2020 کا خطاب اپنے نام کیا - PSL 2020

لاہور نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ کوئی بھی کھلاڑی ٹیم کے لئے بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔

کراچی کنگز نے پی ایس ایل 2020 کا خطاب اپنے نام کیا

author img

By

Published : Nov 18, 2020, 9:26 AM IST

پاکستان سپر لیگ 2020 کے فائنل مقابلے میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن کا فائنل مقابلہ منگل کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا گیا جس میں کراچی کنگز نے پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

لاہور نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ کوئی بھی کھلاڑی ٹیم کے لئے بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔

لاہور کی جانب سے تمیم اقبال نے 35 اور فخر زماں نے 27 رنز بنائے۔ کراچی کی جانب سے وقاص مقصود، سمت پٹیل اور دلبر حسین نے دو دو وکٹ حاصل کی۔

پی ایس ایل 2020 کا فائنل مقابلہ جیتنے کے لیے کراچی کنگز کو 135 رنز کا ہدف ملا تھا جسے ٹیم نے 18.4 اورز میں ہی حاصل کر لیا۔ ٹیم کی جیت میں پاکستان قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 49 گیندوں پر سب سے زیادہ ناٹ آؤٹ 63 رنز بنائے۔ وہیں لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف دو وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ کا خطاب اپنے نام کیا۔ میچ میں شاندار بیٹنگ کرنے والے بابر اعظم کو 'مین آف دی میچ' ایوارڈ کے ساتھ ساتھ 'پلیئر آف دی سیریز' کا ایوارڈ بھی ملا۔ صرف یہی نہیں بابر اعظم کو ٹورنامنٹ کا بہترین بلے باز کے اعزاز سے نوازا گیا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو بہترین گیند بازی کا ایوارڈ ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.