ETV Bharat / sports

دو برس بعد نوجوان سلامی بلے باز کی واپسی - سلامی بلے بازی پرتھوی شاہ

ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری بنا کر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے دائیں ہاتھ کے سلامی بلے بازی پرتھوی شاہ کو اپنی حالیہ کارکردگی کی وجہ سے یک روزہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

prithvi shaw
نوجوان سلامی بلے باز پرتھوی شاہ
author img

By

Published : Jan 22, 2020, 10:51 AM IST

Updated : Feb 17, 2020, 11:14 PM IST

ٹیم انڈیا اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلی جانے والی 3 میچوں کی یک روزہ سیریز میں نوجوان سلامی بلے باز پرتھوی شاہ کے لیے یادگار ثابت ہونے والی ہے۔ بھارت کے لیے 2 ٹیسٹ میچ کھیل چکے پرتھوی شاہ کو یک روزہ سیریز میں آغاز کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے سلامی بلے باز شیکھر دھون کندھے کی چوٹ کے باعث نیوزی لینڈ سریز کے یک روزہ اور ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے۔ منگل کو سلیکشن کمیٹی نے دھون کی جگہ کو ٹی 20 میں سنجو سیمسن اور یک روزہ کے لیے نوجوان بلے باز پرتھوی شاہ کو موقع دیا گیا ہے۔

سلامی بلے باز پرتھوی شاہ نے نیوزی لینڈ الیون کے خلاف کھیلے گئے دوسرے پریکٹس میچ میں سنچری بنا کر سلیکٹرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی تھی۔ پرتھوی شاہ نے اس میچ میں 100 گیندوں پر 150 رنز بنائے تھے، اس دوران انہوں نے 22 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔

The brilliant bating of the Perithwi shah
پرتھوی شاہ کی شاندار بلے بازی

طویل عرصے تک ڈوپنگ اور چوٹ کی وجہ سے پرتھوی شاہ 8 ماہ کی پابندی کے سبب کرکٹ سے دور رہے۔ پرتھوی شاہ کو بی سی سی آئی کی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ 22 فروری 2019 کو سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران ان کا ڈوپنگ ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ اس کے نمونے کی تفتیش کی گئی جس میں ممنوعہ مادہ 'ٹربوٹالین' کے آثار پائے گئے تھے۔

پابندی کے کے بعد ممبئی کی جانب سے سید مشتاق علی ٹرافی میں پرتھوی شاہ نے پانچ اننگز میں 240 رنز بنائے۔ جس میں تین نصف سنچریاں شامل تھیں۔

test career
ٹیسٹ کیریئر

انہوں نے رنجی ٹرافی میچ میں اپنا پہلا فرسٹ کلاس ڈبل سنچری اسکور کیا لیکن پرتھوی شاہ نے 3 جنوری کو ممبئی اور کرناٹک کے مابین کھیلے گئے رنجی ٹرافی میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے وقت زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ پرتھوی شاہ نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ 2018 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔ جہاں انہوں نے پہلی اننگز میں 70 رنز بنائے اور دوسری اننگز میں 33 رنز بنائے تھے۔

بھارتی یک روزہ کرکٹ ٹیم: ویراٹ کوہلی (کپتان) ، روہت شرما (نائب کپتان) ، پرتھوی شاہ ، لوکیش راہل ، شریس ایئر ، منیش پانڈے ، رشبھ پنت (وکٹ کیپر) ، شیوم دوبے ، کلدیپ یادو ، یوزویندر چہل ، رویندر جڈیجہ ، جسپریت بمراہ ، محمد شامی ، نویدیپ سینی ، شاردل ٹھاکر ، کیدار جادھو۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 17, 2020, 11:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.