ETV Bharat / sports

شیخ حسینہ ڈے نائٹ ٹیسٹ دیکھیں گی - بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 22 نومبر سے کولکاتا کے ایڈن گارڈنس میں ہونے والے تاریخی ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ دیکھنے آئیں گی۔

شیخ حسینہ
author img

By

Published : Oct 30, 2019, 11:05 PM IST

بنگلہ دیشی ٹیم بھارت سے سیریز کے لیے بھارت پہنچ چکی ہے جہاں وہ تین ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی، اس دوران بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سورو گنگولی نے ایک ٹیسٹ میچ ڈے نائٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی نے شیخ حسینہ کو اس تاریخی دے نائٹ ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے مدعو کیا تھا۔

بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے ڈھاکہ میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ایک بنگالی نے انہیں دعوت دی ہے اس لیے وہ میچ دیکھنے جارہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی گنگولی سے فون پر بات ہوئی تھی اور گنگولی نے انہیں میچ کے آغاز میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

شیخ حسینہ نے مزید کہا کہ 'میں وزیراعظن یا وزیراعلی کی دعوت پر نہیں جارہی ہوں بلکہ ایک بنگالی نے دوسرے بنگالی کو میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔

اس درمیان ذرائع نے بتایا کہ شیخ حسینہ پہلے دن کا کھیل دیکھنے کے بعد اسی دن لوٹ جائیں گی۔

بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی پہلے دن کے کھیل کو دیکھنے کے لیے ایڈن گاردن مدعو کیا گیا ہے لیکن مصروف ترین شیڈول کے پیش نظر ان کا آنا مشکل نظر آرہا ہے اس کے باوجود بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن پی ایم او دفتر کے رابطے میں رہے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.