ETV Bharat / sports

وزیر اعظم نے سورو گنگولی کی خیریت دریافت کی - سورو گنگولی

وزیر اعظم نریندر مودی نے بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی سے بذریعہ فون بات چیت کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی سے بذریعہ فون بات چیت کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی کی صحت دریافت کی

author img

By

Published : Jan 4, 2021, 8:14 AM IST

خبروں کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ انڈیا کے صدر سورو گنگولی کی اہلیہ ڈونا گنگولی سے بھی بات چیت کی۔ خیال رہے کہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد گنگولی کی انجیو پلاسٹی ہوئی ہے۔ گنگولی کو کولکتہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی کی صحت دریافت کی
وزیر اعظم نریندر مودی نے بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی کی صحت دریافت کی

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مودی نے سابق کرکٹر کی اہلیہ ڈونا گنگولی سے بھی بات کی۔ گنگولی کو کولکتہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ گنگولی کی حالت مستحکم ہے اور ان کی طبیعت ٹھیک ہے۔ قبل ازیں ہفتے کے روز ٹیسٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ اس افسانوی کرکٹر کی تین شریانوں میں رکاوٹ ہے۔ اس کے بعد اس رکاوٹ کو دور کرنے کے لئے اسٹینٹ لگایا گیا ہے۔

ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ گزشتہ شب کھانے میں پھل دیا گیا تھا، کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد سورو گنگولی کی صحت پر کیا تبدیلی آ رہی ہے، اس پر گہری نظر رکھی گئی تھی لیکن ان کی صحت پر کسی بھی قسم کا کوئی فرق نہیں پڑا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سورو گنگولی فی الحال خطرے سے پوری طرح باہر ہیں، یہ سب صحیح وقت پر نرسنگ ہوم میں داخل کرانے کے سبب ہوا ہے، ان کے کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ بھی منفی آئی ہے، یہ سب سے اچھی بات ہے۔

وزیراعلی ممتا بنرجی نے ہسپتال میں پہنچ کر سورو گنگولی کی عیادت کی اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا اعلان کیا۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ان کی اہلیہ ڈونا گنگولی کو فون کرکے سورو گنگولی کی حالت سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کی۔

گورنر جگدیپ دھنکر بھی سورو گنگولی کی عیادت کرنے کے لیے ہسپتال پہنچے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.