ETV Bharat / sports

پارتھیو پٹیل نے بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کپیر بلے باز پارتھیو پٹیل نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

parthiv patel
parthiv patel
author img

By

Published : Dec 9, 2020, 12:07 PM IST

Updated : Dec 9, 2020, 2:45 PM IST

بائیں ہاتھ کے بلے باز اور بہترین وکٹ کیپر پارتھیو پٹیل نے اپنے 18 سالہ کرکٹ کیریئر کو الوداع کہہ دیا ہے۔ انہوں نے سنہ 2002 میں بین الاقوامی کیریئر کی شروعات کی تھی۔

بشکریہ اے این آئی ٹویٹر
بشکریہ اے این آئی ٹویٹر

پارتھیو پٹیل نے ٹویٹر پر لکھا کہ 'آج میں کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں اور اس کے ساتھ ہی میرا 18 سالہ طویل کریئر اختتام پذیر ہو رہا ہے۔

بشکریہ پارتھیو پٹیل ٹویٹر
بشکریہ پارتھیو پٹیل ٹویٹر

پارتھیو نے لکھا کہ 'میں بہت سارے لوگوں سے اظہار تشکر کرنا چاہتا ہوں۔ بی سی سی آئی نے مجھ پر بہت زیادہ اعتماد جتایا اور ایک 17 برس کے لڑکے کو ٹیم انڈیا کی جانب سے کھیلنے کا موقع مِلا۔

پارتھیو نے اپنے ٹویٹر پر سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے موجودہ صدر سورو گنگولی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ان کی کپتانی میں ہی پارتھیو پٹیل نے بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'میں خاص طور پر میرے پہلے کپتان دادا کا مقروض ہوں جنہوں نے مجھ پر کافی اعتماد کیا۔

35 سالہ بھارتی بلے باز پارتھیو پٹیل نے 25 ٹیسٹ، 38 یک روزہ اور ایک ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے جبکہ گھریلو سیزن میں انہوں نے گجرات ٹیم کی جانب سے 194 میچ کھیلے ہیں۔

پارتھیو نے سنہ 2002 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تھا اور اسی کے ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم عمر وکٹ کیپر بن گئے تھے۔

Last Updated : Dec 9, 2020, 2:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.