پاکستان عالمی کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی اور پانچ یک روزہ مقابلے کھیلے گی۔
پاکستان نے انگلینڈ دورہ کے لیے 17 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جبکہ عالمی کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم شامل ہے۔
انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان نے تیز گیندباز عامر خان اور جارحانہ بلے باز آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو عالمی کپ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔لیکن انگلینڈ دورے پر اگر یہ دونوں کھلاڑی اچھا مظاہرہ کرتے ہیں تو ان کو عالمی کپ میں ابھی بھی جگہ مل سکتی ہے۔
شعیب ملک دبئی سے ٹیم کا حصہ بنیں گے۔اسٹار گیندباز شاداب خان کے بیمار ہونے کے بعد یاصر شاہ کو ٹیم شامل کیا گیا۔
پاکستان عالمی کپ میں 31 مئی کو ویسٹ اینڈیز کے خلاف اپنا پہلا ومقابلہ کھیلے گی۔
ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے روانگی سے قبل اپنے کئی کھلاڑیوں کو ٹرمپ کارڈ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی عالمی کپ میں کار کردگی دھانے کے لیے پر عزم ہیں۔