پاکستانی گیندبازوں نے افغانستان کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور تمام کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا۔
افغانستان کی جانب سے اصغر افغان نے سب سے زیادہ 42 رنز بنائے جبکہ نجیب اللہ زدران نے بھی 42 رنز اسکور کئے اس کے علاوہ رحمت شاہ نے 35 اور اکرام علی نے 24 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے بہترین گیندبازی کی اور افغانستان کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ عماد وسیم اور وہاب ریاض کے حصے میں 2، 2 وکٹیں آئیں اور شاداب خان نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔