ملتان سلطان کے 200 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلاڈیٹئڑ مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 169 رن ہی بناسکی ۔ اس جیت کی بدولت ملتان سلطانس پاکستان سپر لیگ 2020 کے پوائنٹ ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔
کوئٹہ کی جانب سے شین واٹسن جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر سات چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 80 رنوں کی اننگز کھیل کر آ ؤٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ جیسن رائے(30 رن)،احسان علی(14رن)،انورعلی(14 رن) اور کٹنگ(12 رن) بنائے۔
ملتان سلطان کی جانب سے بلاول بھٹی کو تین ،عمران طاہر کو دوجبکہ خوشدل شاہ کو ایک وکٹ ملا۔
اس سے قبل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 2020 کے12 ویں میچ میں ملتان سلطانس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ملتان سلطانس کی جانب سے رلی رسوو نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 10 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 100 رنوں کی غیر مفتوح اننگز کھیلی۔
اس کے علاوہ شان مسعود نے 32 گیندوں پر 46 رن اور ونس نے 24 گیندوں پر 29 رن بنائے۔
کوئٹہ کی جانب سے محمد نواز،نسیم شاہ، سہیل خان،محمد حسنین اور کٹنگ کو ایک ایک وکٹ ملا۔
ملتان سلطانس پانچ میچوں میں چار جیت اور ایک ہار کے ساتھ آٹھ پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ کوئٹی گلاڈئیئٹر چھ پوائنٹ،اسلام آباد یونائیٹڈ پانچ پوائنٹ،پشاورزولمی پانچ پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب دوسری، تیسری، چوتھی پوزیشن پرہے۔