ETV Bharat / sports

لاہور قلندرز بڑا اسکور بنانے میں ناکام - لاہور قلندرزبڑا اسکور بنانے میں ناکام

کرس لِن اور فخر زمان کے بہترین آغاز کے باوجود لاہور قلندرس، سلطانس ملتان کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر138 رن ہی بنا سکی۔

لاہور قلندرزبڑا اسکور بنانے میں ناکام
لاہور قلندرزبڑا اسکور بنانے میں ناکام
author img

By

Published : Feb 21, 2020, 11:45 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:13 AM IST

پاکستان سپرلیگ2020 کے تیسرے میچ میں لاہورقلندرس اور سلطانس ملتان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔

کرس لن اور فخرزماں کی شاندار شروعات کے باوجود لاہورقلندرس کی ٹیم سلطانس ملطان کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی۔

اننگ کا دھواں دار آغاز کسی کام نہیں آیا، لاہور قلندرز ملتان سلطانز کو تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہوگئی۔

کرس لِن اور فخر زمان کی بہترین آغاز کے بعد دیگر تمام بلے بازوں نے مایوس کن کھیل پیش کیا۔

لاہور قلندرزبڑا اسکور بنانے میں ناکام
لاہور قلندرزبڑا اسکور بنانے میں ناکام

مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 5 کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز کے میچ کی پہلی اننگ کا اختتام ہو گیا ہے۔

لاہور قلندرز اپنے اوپننگ بلے بازوں کی دھواں دار بلے بازی کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر محض 138 رنز بنا پائی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کرس لن 39 جبکہ کپتان سہیل اختر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جبکہ ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر، معین علی اور محمد الیاس ، تمام نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹ پر ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جو لاہور قلندرز کی اننگ کے اختتام پر درست ثابت ہوا۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز، دونوں ٹیمیں اب تک پی ایس ایل کے کسی بھی سیزن میں پلے آف مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہی ہیں، اسی باعث اس مرتبہ دونوں ٹیموں پر بہتر کارکردگی دکھانے کا زیادہ دباو ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:13 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.