کوئٹہ گلیڈیٹر کے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 148 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زولمی نے کامران اکمل کی شاندار سنچری کی بدولت18.3 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔
پشاورزولمی کی جانب سے کامران اکمل نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 13 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 101 رن بنا کر آ ؤٹ ہوئے۔ حیدررعلی 25 رن بنا ئے۔
پشاورزولمی نے 18.3 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔
کوئٹہ گلیڈیٹر کی جانب سے فواد احمد کو دوجبکہ ملس اور سہیل خان کو ایک ایک وکٹ ملا۔
اس سے قبل پشاورزولمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈیٹر نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 148 رن بنا ئے ۔
کوئٹہ گلیڈیٹر کی جانب سے جیسن روئے 57 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 73 رن بنا کر ٹاپ اسکوررثابت ہوئے۔ اس کے علاوہ کپتان سرافراز احمد 41 رنوں کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
پشاورزولمی کی جانب سے وہاب ریاض کو دووکٹ جبکہ راحت علی، محمد عامر خان اور ڈاؤسن کو ایک ایک وکٹ ملا۔
پشاور زولمی کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کو شاندار سنچری اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔
پاکستان سپرلیگ 2020 میں پشاور زولمی کی یہ پہلی جیت ہے۔ اس سے قبل پشاور زولمی کو شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔