پاکستان کرکٹ شائقین کے لیے اس وقت ایک بری خبر سامنے آئی ہے جس کے تحت رواں برس ایشیاء کپ کے میچز پاکستان میں نہیں کھیلے جانے تھے۔
ایشیاء کپ 2020 بی سی سی آئی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی، جس کے بعد ٹورنامنٹ کے میچز پاکستان سے منتقل کر دیئے گئے ہیں تاہم یہ میچز کہاں ہوں گے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ سنہ 2007 سے بھارت اور پاکستان کے مابین دو طرفہ ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلی گئی ہے جبکہ سنہ 2012 میں دونوں ٹیموں کے مابین تین یک روزہ اور دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی، اس کے علاوہ ایشیا کپ میں بھی دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا ہوا تھا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے سی ای او نظام الدین چودھری نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے پاکستان کے دورے سے انکار کی وجہ سے ایشیاء کپ کے مقام کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔