ETV Bharat / sports

بھارت کے خلاف آسٹریلیا جیت کا دعویدار: وسیم اکرم - کھیل نیوز

پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر وسیم اکرم نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز میں میزبان آسٹریلیا جیت کی دعویدار ہے لیکن مقابلہ برابری کا ہوگا۔

pakistan former cricketer wasim akram
وسیم اکرم
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 4:28 PM IST

دسمبر جنوری میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیرز کھیلی جائے گی۔ اس سیریز سے متعلق پاکستان کے سابق آل راؤنڈر وسیم اکرم نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان برابر کے مقابلے کی امید ہے لیکن جیت کی دعویدار آسٹریلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کے ٹیم میں آنے سے آسٹریلیا کافی مضبوط ہے حالانکہ کافی کچھ وہاں کی پچوں پر بھی منحصر کرے گا۔

اس دوران وسیم اکرم نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلیا کے پاس دنیا کے سب سے بہترین گیندباز موجود ہیں۔ مہمان ٹیم کے پاس پیٹ کمنس، جوش ہیزلووڈ اور مچل اسٹارک جیسے گیندباز ہیں۔

اکرم نے بھارتی گیندبازوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جسپریت بمراہ، محمد سمیع اور نودیپ سینی جیسے گیند باز بھارت کو جیت دلا سکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان برابری کا مقابلہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:

زمبابوے نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا

بھارت آسٹریلیا دورے پر تین ٹی ٹوئنٹی، تین یک روزہ مقابلے اور چار ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.