ETV Bharat / sports

مکی آرتھر کی آئی سی سی سے اپیل

عالمی کپ سے رن ریٹ کی وجہ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی کوچ مکی آرتھر نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے نیٹ رن ریٹ کے قوانین پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی ہے۔

author img

By

Published : Jul 6, 2019, 5:19 PM IST

مکی آرتھر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ مکی آرتھر نے (آئی سی سی) سے نیٹ رن ریٹ کے قوانین پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ نیٹ رن ریٹ سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے مقابلوں کو ترجیح دینی چاہئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف 94 رن کی فتح کے باوجود عالمی کپ سے باہر ہو گئی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم
پاکستانی کرکٹ ٹیم

مکی آرتھر نے کہا کہ میں چاہوں گا کہ آئی سی سی ہیڈ ٹو ہیڈ (دو ممالک کے درمیان کھیلے گئے مقابلے) پر غور کرے کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو آج ہم سیمی فائنل میں ہوتے، یہ مایوس کن ہے کیونکہ یہ ہمارے صرف پہلے میچ کی وجہ سے ہوا ہے، جس میں ہمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست ملی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آسٹریلیا کو شکست دینے کا موقع تھا لیکن ہم ایسا کرنے میں ناکام ثابت ہوئے اور اسی شکست نے ہمیں سیمی فائنل میں جانے سے روک دیا۔

پاکستان نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کو بڑے فرق سے شکست دی تھی لیکن بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

آرتھر نے کہا کہ سسٹم نے ہمارے ساتھ جو کیا سو کیا، لیکن ایک خراب میچ کے بعد ہم واپسی کرنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں اس لیے اس سے ڈریسنگ روم میں بہت مایوس کن ماحول ہے، ڈریسنگ روم میں کوئی مبارک بادی نہیں تھی کیونکہ ہم اس قابل نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاروں ٹیموں کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے مبارک باد، مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے اپنی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.