پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے تھے جسے جنوبی افریقی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 50 اوورز میں 259 رنز ہی بنا سکی، اسے کے ساتھ افریقہ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں ختم ہو گئی ہیں۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری جنوبی افریقی ٹیم شروعات سے ہی رنز بنانے کے لیے جدوجہد کرتی نظر آئی اور وقفے وقفے سے اس کے وکٹ گرتے رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان فاف ڈو پلیسس نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے جبک کوئنٹن ڈی کاک نے 47 رنز اور انڈیل پھیلکوایو نے 46 رنز بنائے بنائے۔
پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور شاداب خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عامر نے دو اور شاہین آفریدی نے ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری پاکستان کے سلامی بلے باز امام الحق اور فخر زمان نے پہلے وکٹ کے لیے 81 رنز کی پارٹنرشپ کر کے مضبوط شروعات دلائی تھی۔
امام الحق نے 58 گیندوں میں 44 رنز جبکہ فخر زمان نے 50 گیندوں میں 44 رنز بنائے اس کے بعد بابر اعظم اور حارث سہیل نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا۔
حارث سہیل نے تیز رفتاری سے رنز بنائے لیکن بدقسمتی سے وہ اپنی پہلی عالمی کپ سنچری سے محروم رہ گئے اور 59 گیندوں میں 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد 89 رنز بنا کر لنگی انگڈی کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے 69 رنوں کی اننگ کھیلی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی انگڈی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمران طاہر نے 2 پھیلکوایو اور مارکرم نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔