ETV Bharat / sports

بھارت ہی آسٹریلیا کو اس کے گھرمیں شکست دے سکتا ہے

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کا خیال ہے کہ صرف بھارتی کرکٹ ٹیم ہی آسٹریلیا کو اس کے گھریلو میدان پر شکست دے سکتی ہے۔

author img

By

Published : Dec 2, 2019, 10:33 PM IST

بھارت ہی آسٹریلیاکواس کے گھرمیں شکست دے سکتا

آسٹریلیا نے پیر کو پاکستان کو دوسرے ڈے نائٹ کرکٹ ٹیسٹ میں اننگز اور 48 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 سے کلین سویپ کر لی تھی۔

اس میچ میں سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ٹرپل سنچری لگائی تھی جبکہ مارنس لابچاگے، مشیل اسٹارک اور ناتھن لیون نے کمال کا مظاہرہ کر کے پاکستان کو تقریبا یکطرفہ انداز میں شکست دی۔

مائیکل وان نے ٹویٹر پر لکھاکہ اس آسٹریلوی ٹیم کو اس کی کنڈیشنز میں شکست دینے کا مادہ صرف بھارتی ٹیم کے پاس ہے۔ عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ میں آسٹریلیا نے اس کلین سویپ کے ساتھ نمبر ایک پر چل رہی وراٹ کوہلی کی کپتانی والی بھارتی ٹیم کے ساتھ اپنا فرق کم کر لیا ہے۔

بھارت کے پاس اب تک 360 پوائنٹس ہیں جبکہ آسٹریلیا 176 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

انگلینڈ میں آسٹریلیا نے 2-2 سے ایشز سریز کو ڈرا کرایا تھا جبکہ اپنے گھریلو سیزن کے آغاز میں آسٹریلیا نے پاکستان پر کلین سویپ درج کر پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔ آسٹریلیا نے سیریز کے دونوں میچوں میں اننگز سے جیت درج کی ہے۔

آسٹریلیا اب گھریلو میدان پر پڑوسی نیوزی لینڈ کے ساتھ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔ بھارتی ٹیم 2020 میں آسٹریلیا کے دورے پر ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

کپتان وراٹ کی قیادت میں بھارت اس وقت نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم ہے جس نے اپنی آخری ساتوں ٹسٹ سیریز جیتی ہیں۔ بھارت نے اس سال جنوری میں پہلی بار آسٹریلیا کی زمین پر ٹسٹ سیریز جیتی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.