ETV Bharat / sports

شکیب کے متعدد ریکارڈز - ویسٹ انڈیز

بنگلہ دیش کے تجربہ کار آل راؤنڈر کھلاڑی شکیب الحسن نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف ناٹ آؤٹ 124 رنز بنائے تھے اسی کے ساتھ انہوں نے کئی ریکارڈز اپنے نام درج کئے ہیں۔

شکیب کے متعدد ریکارڈز
author img

By

Published : Jun 18, 2019, 5:32 PM IST

Updated : Jun 18, 2019, 7:08 PM IST

ویست انڈیز کے خلاف شکیب الحسن نے گیند اور بلہ دونوں سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

آئیے جانتے ہیں شکیب نے کون کون سے ریکارڈز قائم کئے۔

شکیب الحسن نے 124 رنز کی بہترین اننگ کھیلنے کے ساتھ ہی سب سے کم میچوں میں چھ ہزار رنز اور 250 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔

شکیب الحسن سب سے کم میچوں میں 6000 رنز اور اور 250 وکٹ لینے والے آل راؤنڈر بن گئے ہیں

انہوں نے یہ کامیابی 202 میچوں میں حاصل کی، اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی کے نام درج تھا جنہوں نے 294 میچوں میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ جبکہ جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر جیکس کیلس نے 296 میچز میں اور سری لنکا کے سنتھ جئے سوریہ نے 304 میچز میں یہ اعداد و شمار حاصل کئے ہیں۔

عالمی کپ میں شکیب الحسن لگاتار دو سنچری بنانے والے دوسرے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے ہیں، اس سے قبل محمود اللہ نے سنہ 2015 کے عالمی کپ میں لگاتار دو سنچری بنائی تھی، اس کے علاوہ شکیب نے رواں عالمی کپ میں مسلسل چار مرتبہ 50 سے زائد رنز بنائے ہیں جو بنگلہ دیشی ٹیم کی جانب سے ایک ریکارڈ ہے۔

شکیب الحسن نے 124 رنز بنائے
شکیب الحسن نے 124 رنز بنائے

عالمی کپ کی تاریخ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے شکیب کے ذریعے کھیلی گئی 124 رنوں کی اننگ چوتھ سب سے بڑی اننگ ہے، ان سے آگے بھارت کے سچن تیندولکر نے 127 رنز، نیوزی لینڈ کے اسٹیفن فلیمنگ نے 134 اور سری لنکا کے لاہیرو تھریمانے نے 139 رنز بنائے تھے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں شکیب الحسن اور لٹن داس کے درمیان 189 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی تھی جو رواں عالمی کپ میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے، اس کے علاوہ یہ پارٹنرشپ بنگلہ دیش کے لیے بھی عالمی کپ میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔

شکیب الحسن اور لٹن داس کے درمیان 189 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی تھی

ان دونوں نے مشفق الرحیم اور شکیب کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جنہوں نے 142 رنز کی پارٹنرشپ کی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 18, 2019, 7:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.