ETV Bharat / sports

وراٹ اور ولیمسن کی جنگ پرانی ہے

عالمی کپ 2019 کے سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل ہو چکی ہے جس میں بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے اور میزبان انگلینڈ کا مقابلہ دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا سے ہوگا۔

author img

By

Published : Jul 7, 2019, 8:17 PM IST

وراٹ اور ولیمسن

سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا، بھارتی ٹیم کی کمان وراٹ کوہلی کے ہاتھوں میں ہے تو دوسری جانب نیوزی لینڈ کی کپتانی کین ولیمسن کریں گے۔

وراٹ کوہلی اور کین ولیمسن اب سے 11 سال پہلے بھی ایک دوسرے کے خلاف سیمی فائنل میں آمنے سامنے آ چکے ہیں، یعنی سنہ 2008 کے انڈر 19 عالمی کپ میں بھارت کی کپتانی وراٹ کوہلی کے ہاتھوں میں تھی تو نیوزی لینڈ کی قیادت ولیمسن سنبھال رہے تھے۔

وراٹ اور ولیمسن انڈر 19 عالمی کپ میں اپنی اپنی ٹیموں کے کپتان تھے اور دلچسپ بات ہیہ ہے کہ دنیا کے یہ دو بہترین بلے باز ایک مرتبہ پھر سے سیمی فائنل میں ہی مقابلہ آرائی کریں گے۔

وراٹ کی کپتانی میں بھارت انڈر19 ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 9 گیندیں باقی رہتے ہوئے ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی اور پھر خطاب پر بھی قبضہ کیا تھا۔

ملائیشیا کے کوالالمپور میں کھیلے گئے اس عالمی کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے 50 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے تھے، نیوزی لینڈ کی اننگز میں کپتان ولیمسن نے 80 گیندوں میں 3 چوکوں کی مدد سے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔

یہ بھی دلچسپ بات ہے کہ ولیمسن کو وراٹ نے ہی آؤٹ کیا تھا، وراٹ نے اس میچ میں 7 اوورز میں 27 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

بھارت کو ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت 43 اوورز میں 191 رنز کا ہدف ملا تھا جسے بھارت ٹیم نے 41.3 اوورز میں 7 وکٹ کھو کر حاصل کر لیا تھا۔

وراٹ نے 53 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے 43 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔ جبکہ وراٹ کا کیچ ولیمسن نے ہی پکڑا تھا۔
وراٹ کوہلی کو ان کی آل راؤنڈ کارکردگی کے لیے مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.