بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں میدان پر اترتے ہی کیوی کھلاڑی راس ٹیلر نے ایک سنگ میل عبور کر لیا ہے اور کرکٹ کریئر کے تینوں فارمیٹس میں 100، 100 میچ کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ دنیا کے پہلے کھلاڑی ہیں۔
راس ٹیلر نے اب تک نیوزی لینڈ کی جانب سے 231 یک روزہ میچ، سو ٹی 20 اور سو ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیلر نے حال ہی بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں اپنا 100 واں ٹی 20 میچ کھیلا تھا۔
سب سے زیادہ میچ کھیلنے کے علاوہ راس ٹیلر یک روزہ اور ٹیسٹ میچوں میں نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بناے والے بلے باز ہیں، انہوں نے 231 یک روزہ میچ میں 8565 رنز بنائے ہیں جبکہ 100 ٹی 20 میچوں میں 1909 رنز اور 100 ٹیسٹ میچوں میں 7175 رنز بنائے ہیں۔