ETV Bharat / sports

'آئی پی ایل پر کورونا وائرس کا اثر نہیں' - کورونا وائرس

سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے صدر سوروگانگولی نے کہاکہ کورونا وائرس کا کوئی اثر نہیں ہوگا لیکن تمام طرح کے احتیاط برتی جا ئے گی۔

'آئی پی ایل پر کورونا وائرس کا اثر نہیں'

author img

By

Published : Mar 6, 2020, 10:41 PM IST

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی نے دنیا کے کئی ممالک میں پھیل چکے مہلک کورونا وائرس کے 29 مارچ سے شروع ہونے والے آئی پی ایل پر کسی طرح کے خطرے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی پی ایل اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوگا لیکن تمام طرح کی احتیاط برتی جائے گی۔

'آئی پی ایل پر کورونا وائرس کا اثر نہیں'
'آئی پی ایل پر کورونا وائرس کا اثر نہیں'

کورونا وائرس چین سے شروع ہوکر دنیا کے کئی ممالک میں پھیل چکا ہے اور اسے لے کر اس سال ہونے والا ٹوکیو اولمپکس بھی خطرے میں پڑا ہوا ہے۔ فی الحال تمام نظریں 29 مارچ سے شروع ہونے والے آئی پی ایل پر ہیں جس میں بھارتی اور بین الاقوامی کرکٹر حصہ لیں گے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز ممبئی میں 29 مارچ کو گزشتہ چمپئن ممبئی انڈینس اور چنئی سپر کنگز کے درمیان مقابلے کے ساتھ ہو گا۔

کورونا وائرس نے بھارت میں بھی اپنے پاؤں پسار لئے ہیں اور ملک میں اس کے مریضوں کی تعداد 30 سے ​​زیادہ پہنچ چکی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر اس جان لیوا بیماری کی وجہ سے 3300 سے زیادہ لوگ مر چکے ہیں اور 85 ممالک میں تقریبا ایک لاکھ اس وائرس کی زد میں ہیں ۔

آئی پی ایل کے تناظر میں پوچھے جانے پر گانگولی نے كرک انفو سے کہاکہ آئی پی ایل طے پروگرام کے مطابق ہوگا اور بورڈ اس کے ہموار انعقاد کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہا ہے۔ اس میں کھلاڑیوں سے کہا جائے گا کہ وہ جہاں تک ممکن ہو سکے جسمانی رابطے سے بچیں اور شائقین سے ہاتھ نہ ملائیں کیونکہ یہ بیماری متعدی ہے۔

آئی پی ایل ایک گلوبل ٹورنامنٹ ہے جس میں کھلاڑی، ا سپورٹ اسٹاف، انتظامی عملہ اور نشریاتی خدمات انجام دینے والے لوگ دنیا بھر سے آتے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس اگرچہ بہت زیادہ پھیلا نہیں ہے لیکن آئی پی ایل جیسے گلوبل ٹورنامنٹ کو لے کر ابھی سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں متعدد ٹورنامنٹ یا تو منسوخ کئے جا چکے ہیں یا پھر آگے کے لیے ملتوی کر دئے گئے ہیں۔

اگرچہ دنیا بھر میں کرکٹ کے مقابلے چل رہے ہیں۔ آسٹریلیا میں خاتون ٹی -20 ورلڈ کپ ہو رہا ہے جبکہ آسٹریلیا کے مرد ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم سری لنکا کے دورے پر ہے جبکہ آئر لینڈ اور افغانستان دہلی سے ملحق گریٹر نويڈا میں کھیل رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ نوئیڈا میں کورونا وائرس کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ زمبابوے کی ٹیم بنگلہ دیش کے دورے پر ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو اس مہینے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے بھارت دورے پر آنا ہے۔

گنگولی نے کہاکہ ہر جگہ ٹورنامنٹ اور سیریز چل رہی ہے اور آئی پی ایل اپنے مقررہ پروگرام کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔ بی سی سی آئی اس معاملے میں صحت کی وزارت کی رہنما ہدایات پر عمل کرے گا اور ان ہدایات کو تمام متعلقہ کھلاڑی، فرنچائز، ایئر لائنز، ٹیم ہوٹل، نشریاتی عملہ اور ٹورنامنٹ کو چلانے میں شامل تمام لوگوں کو بھیجا جائے گا۔

سمجھا جاتا ہے کہ بی سی سی آئی کھلاڑیوں کو لے کر خاص احتیاط برت رہا ہے اور کھلاڑیوں کو کہا جائے گا کہ کسی بھی طرح کی علامت نظر آنے کی صورت میں وہ اس کی اطلاع دیں۔ کھلاڑیوں کو مشورہ دیا جائے گا کہ شائقین سے ہاتھ نہ ملائیں اور ان آلات سے تصاویر نہیں لیں جو ان کے اپنے نہیں ہیں ۔ ان تمام اقدامات کا عالمی سطح پر کھلاڑی پیروی کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.