ETV Bharat / sports

دیویندر فڑنویس اور نتن گڈکری نے پانڈیا کے ساتھ کرکٹ کھیلی - NCA

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی دیویندر فڑنویس اور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔

دیویندر فڑنویس اور نتن گڈکری نے پانڈیا کے ساتھ کرکٹ کھیلی

author img

By

Published : Jan 25, 2020, 11:57 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 10:33 AM IST

بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی ہاردک پانڈیا فی الحال نیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن (این سی اے) میں راہل دراوڑ کی رہنمائی میں ری ہیب عمل سے گزر رہے ہیں۔

وہیں ایک تقریب کے دوران ہاردک پانڈیا مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی دیویندر فڑنویس اور مرکزی وزیر نتن گڈکری کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آئے۔

سابق وزیراعلی دیویندر فڑنویس
سابق وزیراعلی دیویندر فڑنویس

اس دوران نتن گڈکری اور دیویندر فڑنویس نے گیند بازی میں ہاتھ آزمایا وہیں بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے بلے بازی کرتے ہوئے بڑے بڑے شاٹ لگائے۔

خاصدار کریڈا مہوتسو نامی تقریب میں 32 مختلف کھیلوں کے تقریباً 38 ہزار کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

مرکزی وزیر نتن گڈکری
مرکزی وزیر نتن گڈکری

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے حال ہی میں قومی ٹیم کے ساتھ پریکٹس کی تھی وہ آسٹریلیا کے خلاف ممبئی میں کھیلے جانے والے یک روزہ میچ سے قبل ٹیم کے ساتھ مشق کرتے ہوئے نظر آئے تھے لیکن اس کے بعد ٹیم انتظامیہ نے انہیں نیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن میں بھیج دیا تھا۔

بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی ہاردک پانڈیا

حالاںکہ پانڈیا نے ٹیم کے ساتھ پریکٹس کی تھی لیکن نیوزی لینڈ دورے سے قبل وہ فٹ نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

امید کی جا رہی ہے کہ ہاردک پانڈیا جنوبی افریقہ کے خلاف مارچ میں ہونے والی سیریز میں تک فٹ ہوجائیں۔

پانڈیا نے اپنا آخری میچ گزشتہ برس 22 ستمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا جس میں انہوں نے 14 رنز بنائے تھے اور ایک وکٹ بھی حاصل کیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 18, 2020, 10:33 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.