ETV Bharat / sports

بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ: بلے بازوں پر الزام لگانا صحیح نہیں

بھارتی ٹیم کے تیز گیندباز جسپریت بُمراہ نے کہا ہے کہ خراب بلے بازی کے لیے بلے بازوں کو مورد الزام ٹھہرانا صحیح نہیں ہے۔

author img

By

Published : Mar 1, 2020, 8:16 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 2:18 AM IST

Jasprit Bumrah refuses to criticise IND batter
بھارتی ٹیم کے تیز گیندباز جسپریت بُمراہ

کرائسٹ چرچ: پہلی اننگز میں 242 رنز بنانے کے بعد بھارتی ٹیم نے اپنی گیند بازی کی وجہ سے میزبان ٹیم کو 235 رنز پر ڈھیر کر دیا لیکن دوسری اننگز میں بھارتی بیٹنگ آرڈر ایک بار پھر بری طرح فلاپ ہوگیا، دوسرے دن کے اختتام پر بھارت نے 90 رنز پر چھ وکٹیں گنوا دی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بھارت کو 97 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

بھارتی ٹیم کے تیز گیندباز جسپریت بُمراہ

دوسرے دن کے کھیل کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں بمراہ نے کہا کہ 'باؤلنگ یونٹ کی حیثیت سے ہم نے بہت سارے مواقع پیدا کیے اور ہم اس کام کو جاری رکھیں گے اور دباؤ ڈالیں گے۔ ہم نے وکٹیں لینے کے لیے صحیح مواقع بھی پیدا کیے ہیں۔ ٹیم ممبر کے طور پر ہم اپنے کردار پر خوش ہیں۔ ہم سے توقع کی جاتی تھی کہ ہم لمبا اسپیل کریں گے اور ہم نے بھی ایسا ہی کیا۔'

بمراہ نے مزید کہا کہ "ہم کسی قسم کے الزام کا کھیل نہیں کھیلنا چاہتے۔ ہماری ٹیم کی ثقافت میں کسی پر الزام لگانا نہیں ہے۔ بعض اوقات بولر چلتے ہیں تو کبھی بلے باز اچھا مظاہرہ کرتے ہیں جب ہم نہیں چلتے تو بلے باز ہم پر تنقید نہیں کرتے ہیں۔ میں ان پر تنقید نہیں کرسکتا اور وہ کام کرتا رہوں گا جو ہم سے توقع کی جاتی ہے۔

بمراہ نے کہا کہ "مجھے اپنی ذاتی کارکردگی پر کوئی اعتراض نہیں ہے، ہر ایک اچھی بولنگ کرنا چاہتا ہے، ہر ایک دباؤ ڈالنا چاہتا ہے۔ کسی دن مجھے وکٹ ملے گی اور کچھ دن نہیں۔ میری توجہ ہمیشہ ہی اس بات پر رہتی ہے کہ مجھ سے کیا توقع کی جاتی ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 2:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.