ETV Bharat / sports

نیوزی لینڈ کی آسٹریلیا پر شاندار جیت - ایش سودھی

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین جاری پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے مہمان آسٹریلیا کو 53 رنوں سے شکست دی۔

New Zealand vs Australia
New Zealand vs Australia
author img

By

Published : Feb 22, 2021, 5:34 PM IST

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے 53 رنوں سے جیت درج کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ڈیون کونوے کی ناٹ آؤٹ 99 رنوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 184 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلیائی ٹیم 131 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ڈیون کونوے کی عمدہ اننگز اور لیگ اسپنر ایش سودھی کی بہترین گیند بازی کی بدولت ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے کونوے کی ناٹ آؤٹ 99 رنز کی شاندار بلے بازی کی مدد سے 184 رنز بنائے تھے۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم 17.3 اوورز میں 131 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مشیل مارش نے 33 گیندوں میں 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 45 رنز بنائے جبکہ اشٹون ایگر نے 23 رنز اور میتھیو ویڈ نے 12 رنز کی اننگ کھیلی اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سوڈھی سب سے کامیاب گیندباز رہے اور 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کائل جیمیسن اور مچیل سینٹنر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کے نیوزی لینڈ کو بلے بازی کی دعوت دی تھی لیکن کیوی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور آسٹریلیائی گیند بازوں نے محض 19 رنوں پر 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھا دی تھی۔

اس کے بعد ڈیون کونوے نے گلین فِلپس کے ساتھ اننگز سنبھالی اور چوتھی وکٹ کے لیے 74 رنز کی پارٹنرشپ کی۔

فلپس کو مارکس اسٹوئنس نے آؤٹ کیا۔ انہوں نے نے 20 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔ اس کے بعد کونوے نے جیمز نیشام کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا اور پانچویں وکٹ کے لیے 47 رنز کا اضافہ کیا۔

کونوے نے دوسرے سرے سے اننگز سنبھالے رکھی لیکن بدقسمتی سے سنچری سے محروم رہے۔ انہوں نے 59 گیندوں میں 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 99 رنز بنائے۔

کونوے نے 59 گیندوں میں 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 99 رنز بنائے

آسٹریلیا کی جانب سے ڈینیئل سیمس اور جئے رچرڈسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارکس اسٹوائنس نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ 25 فروری کھیلا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.