بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر اور سابق کپتان سورو گنگولی نے اپنے آبائی شہر کولکاتا کی سڑکوں کی کچھ تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ شہر کی سڑکوں پر کبھی اس قدر سناٹا پھیل جائے گا۔
دنیا کے تقریبا تمام ممالک میں پھیل چکے موذی کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی پوزیشن ہے اور لوگوں کو اپنے گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔
سورو گنگولی نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شہر کے اہم مقامات کی تصویریں شئیر کرتے کہاکہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرا شہر کولکتہ اس طرح نظر آئے گا۔ محفوظ رہیے، یہ صورت حال جلد ہی تبدیل ہوجائے گی۔
کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے تمام مرکز کے زیرانتظام علاقوں سمیت 28 ریاستوں میں لاک ڈاؤن کے حالات ہیں۔
ملک میں کورونا کے اب تک 491 کیس سامنے آئے ہیں اور 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ عالمی وبا بن چکے کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں بہت سے ٹورنامنٹ ملتوی یا منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
چینی شہر ووہان سے شروع ہونے والی اس وبائی بیماری سے اب تک دنیا بھر میں تین لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 14،000 سے زیادہ افراد کی جان گئی ہے۔
ملک میں کوروناوائرس(کوویڈ۔19) سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 536 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت نے پیر کی صبح بتایا کہ ملک میں کورونا کے 360 معاملات کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں 319 مریض بھارت ہیں جبکہ 41 غیر ملکی شہری ہیں۔
جس کی وجہ سے اب تک ملک بھر میں 7 افراد کی موت ہوچکی ہے اور 24 افراد صحت مند ہوگئے ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ چین کے صوبہ ہوبی کے دارالحکومت ووہان سے پھیلے مہلک کورونا وائرس کی گرفت میں دنیا کے 185 سے زیادہ ممالک آچکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے
کورونا کی وجہ سے عالمی اموات کی تعداد 10،000 کو عبور کر چکی ہے۔ سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں ، جہاں 3،400 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اس کے بعد چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3،132 ہے ۔ دنیا میں کم از کم 2،44،500 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔