ETV Bharat / sports

'وراٹ کو قابو میں کرنا مشکل'

ناتھن لیون نے کہا ہے کہ دنیا کی نمبر ایک ٹیم بھارت کے ساتھ اس سال کے آخر میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لئے ان کی ٹیم کو بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کی آگ اور ان کے قابل اعتماد بلے باز چتیشور پجارا کے صبر پر قابو پانا ہوگا۔

author img

By

Published : Apr 14, 2020, 6:28 PM IST

'وراٹ کو قابو میں کرنا مشکل'
'وراٹ کو قابو میں کرنا مشکل'

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اس سال کے آخر میں ٹیسٹ سیریز ہونی ہے۔ اس سے پہلے 2018-19 میں دنیا کی نمبر ایک ٹیم بھارت نے آسٹریلیا کو اسی کی زمین پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔ بھارت نے یہ سیریز 2-1 سے جیتی تھی۔

'وراٹ کو قابو میں کرنا مشکل'
'وراٹ کو قابو میں کرنا مشکل'

آسٹریلیا کے ٹاپ آف اسپنر ناتھین لیون نے اب تک 96 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور ٹیسٹ میچوں کی سنچری مکمل کرنے کی دہلیز پر ہیں۔ وہ اب تک 396 وکٹ لے چکے ہیں اور ہندستان کے خلاف سیریز کے دوران یہ سنچری مکمل کر سکتے هیں ۔

آف اسپنر نے کہا کہ بھارتی کپتان دنیا کے بہترین بلے باز ہیں اور وہ کسی بھی صورت میں خود کو ڈھال سکتے ہیں۔ اسٹیڈیم میں چاہے ناظرین ہوں یا نہیں، اس کا وراٹ پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ وہ سپر اسٹار بلے باز ہیں اور ہمیں ان کی جارحیت کو قابو کرنا ہوگا۔

'وراٹ کو قابو میں کرنا مشکل'
'وراٹ کو قابو میں کرنا مشکل'

پجارا کے متعلق لیون نے کہا کہ میرے خیال سے ہمیں پجارا کے صبر پر قابو پانا ہوگا۔ وہ بہت شاندار بلے باز ہیں۔ اگرچہ وراٹ اور اجنکیا رہانے پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ لیکن پجارا دیوار کی طرح کھڑے ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے آخری بار یہاں بہت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہیں پتہ ہے کہ انہیں کس طرح کھیلنا ہے۔ اعلی سطح پر کھیلنے کے لئے آپ کو قسمت کی بھی ضرورت پڑتی ہے اور ان کے پاس یہ ہے۔

پجارا نے پچھلی سیریز میں ایڈیلیڈ، میلبورن اور سڈنی میں تین سنچری بنائی تھیں اور بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ پجارا کافی اچھے شاٹ کھیلتے ہیں اور یہ دیکھ کر اچھا لگتا ہے لیکن ہمیں اس سیریز کے لئے پجارا کے بارے میں کچھ نئی منصوبہ بندی تیار کرنی ہوگی۔ جیسا کہ میں نے کہا کہ وہ سدھی ہوئی بلے بازی کرتے ہیں اور ہمیں ان کے صبر پر قابو پانا ہو گا۔

لیون نے کہا کہ میں بھارت کے خلاف کھیلنے کے لئے فکر مند ہوں۔ ایشز کے بعد یہ دوسری بڑی سیریز ہے۔ بھارت دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔ اگرچہ شائقین کے ساتھ یا ان کے بغیر کھیلنا یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔ ہمیں میڈیکل ٹیم کے مشورہ پر عمل کرنا ہوگا ۔ بھارت کے خلاف ایک بار پھر کھیلنا ہمارے لئے بہتر موقع ہے۔ انہوں نے آخری بار شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن ہم اس بار پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.