کورونا وائرس 'كووڈ -19' کے قہرسے نمٹنے کے لیے بھارت کے فینٹیسی کھیل پلیٹ فارم میں سے ایک 'مائی ٹيم- الیون نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں پانچ لاکھ روپے کی مدد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

مائي ٹيم-11 کے بانی سجيت سهاگ نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کے لیے بحران کا وقت ہے اور ایک ذمہ دار سماجی تنظیم کے لحاظ سے اپنے ہم وطنوں کی مدد کرنا ہمارے لیے اہم ہے۔ایسے وقت میں یہ ضروری ہے کہ ہم متحد اور مثبت رہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس بحران سے جلد ہی ہم نکل جائیں گے۔
مائي ٹيم -11 کے پاس 15 کروڑ سے زیادہ صارفین ہیں۔یہ کرکٹ، کبڈی، والی بال، باسکٹ بال، فٹ بال اور ہاکی جیسے چھ بڑے کھیل سے لطف اندوز کرنے کے لئے ایک محفوظ پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔