ETV Bharat / sports

'تاریخی جیت میرے بیٹے کے نام ' - بیٹے

بنگلہ دیش کے تجربہ کار وکٹ کیپر و بلے باز مشفق الرحیم نے بھارت کے خلاف پہلے ٹی۔20 میچ میں ملنے والی تاریخی جیت کو اپنے بیٹے کےنام وقف کردیا ہے۔

'تاریخی جیت میرے بیٹے کے نام '
author img

By

Published : Nov 4, 2019, 8:07 PM IST

دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گیے پہلے ٹی۔20 میچ میں بھارت کے خلاف ملی سات وکٹوں کی جیت کے بعد بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بلے بازمشفق الرحیم نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت ہماری اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو اس کی سرزمین پر شکست دینا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ میں اس جیت کو اپنے بیٹے کے نام وقف کرتا ہوں۔

بنگلہ دیشی کرکٹرنے کہاکہ بھارت پرملی تاریخی جیت کے باوجود ہمیں کئی اہم شعبوں میں بہتری کرنے کی ضرورت ہے ۔ بہتری کیے بغیر کامیابی نہیں مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی سرزمین پر بھارت کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ہی ایک چیلنج رہا ہے۔ ہمیں کھیل میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے ۔ اس کی بد ولت ہم کامیابی کے سلسلے کو برقراررکھنے میں کامیا ب ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے پہلے ٹی۔20 میچ میں بھارت پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 148رن بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش نے تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا ۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے مختصر فارمیٹ ٹی۔20 کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دینے میں کامیاب رہی ہے۔

Intro:Body:

fgdfg

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.