ETV Bharat / sports

محمد سراج نے والد کے قبر پر حاضری دی

بھارتی ٹیٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد سراج آج ممبئی سے شمس آباد ایئرپورٹ پر صبح پہنچے، جہاں ان کا شاندار اسقبال کیا گیا، جس کے بعد انھوں نے والد کی قبر پر حاضری دے کر ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔

author img

By

Published : Jan 21, 2021, 4:14 PM IST

آسٹریلیا میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کے ہیرو حیدرآبادی تیز گیند باز محمد سراج کے شہر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، وہ ممبئی سے شمس آبادایئرپورٹ پر آج صبح پہنچے، انہوں نے اپنی پہلی مصروفیت کے طور پر والد کی قبر پر حاضری اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔

اس موقع پر وہ باپ کے سایہ سے محروم ہونے پر کافی مغموم اور دل گیر بھی دیکھے گئے، واضح رہے کہ محمد سراج نے حالیہ دورہ آسڑیلیا میں سب سے زیادہ 13وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے اپنے کئیرئیر کا پہلا ٹیسٹ ملبورن میں کھیلتے ہوئے میچ میں پانچ وکٹیں لیے تھے، محمد سراج نے برسبین میں آسڑیلیا کی دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں لے کر میزبان ٹیم کو مشکل میں ڈٓل دیا تھا اور ہندوستان کے لیے جیت کا ہدف 328رنز کو قابل عبور بنایا، انہوں نے اپنی بہترین گیندبازی کے ذریعہ آسڑیلیا کی مجموعی سبقت کو327رنز تک محدود رکھا۔

واضح رہے کہ آسڑیلیا پہنچنے کے بعد محمد سراج کو ان کے والد کی موت کا صدمہ پہنچا تھا اور بعد ازاں ان کو نسلی تعصب کا بھی شکار ہونا پڑا تھا لیکن انہوں نے اپنی کارکردگی پر اس کو اثر انداز ہونے نہیں دیا، ان کے کھیل کے تئیں جذبے کی نہ صرف بھارت میں بلکہ دنیا بھر میں ستائش کی گئی۔

سی ایف آئی کے چیئرمن اور سابق راجیہ سبھا رکن وی ہنومنتھ راؤ نے کہا کہ 'سراج نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 13 وکٹیں اپنے نام کیں اور بھارت کی تاریخی جیت میں اہم کردار ادا کیا اس لیے سراج کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب منعقد کی جائے گی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.