ETV Bharat / sports

انجری سے صحتیاب مورگن اوپننگ مقابلے کے لیے تیار

ہاتھ میں چوٹ لگنے کے بعد بھارت کے خلاف دو ون ڈے مقابلوں سے باہر رہے انگلینڈ اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے کپتان ایون مورگن نے کہا کہ وہ انجری سے مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں اور 11 اپریل کو سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف کے کے آر کے لئے سیزن کا اوپننگ میچ کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔

Morgan ready for opening match after injury
انجری سے صحت یاب مورگن اوپننگ مقابلے کے لیے تیار
author img

By

Published : Apr 2, 2021, 11:46 AM IST

کے کے آر کپتان نے اپنی ٹیم کے اسپن اٹیک کو بہترین میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خاص طور پر چنئی کے ٹرننگ ٹریک میں ایک بڑا فرق پڑ سکتا ہے جہاں ٹیم اپنے پہلے تین میچ کھیلے گی۔ گزشتہ ہفتے پہلے ہندوستان کے خلاف ون ڈے کے دوران گیند کو روکنے کی کوشش میں مورگن کو چوٹ لگ گئی تھی۔ اس کے بعد اس کے انگوٹھے اور انگلی کے درمیان ٹانکے لگائے گئے تھے۔

مورگن نے بدھ کے روز ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کہا ’’میں ایک ہفتہ پہلے کی نسبت کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں‘‘۔ ٹانکے ہٹا دئے گئے ہیں اور آنے والے دنوں میں اپنی بیٹنگ کی تربیت کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کی بھی تربیت جاری رکھنے کا منصوبہ ہے۔ اپنے آپ کو اتنے مختصر وقت میں دستیاب دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’مجھے لگتا ہے کہ ہربھجن سنگھ کو ٹیم میں شامل کرنے سے ہمیں کافی طاقت ملی ہے۔ جب آپ ہمارے اسپن شعبے کو دیکھیں گے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ ٹورنامنٹ میں سب سے بہترین میں سے ایک ہے۔ ہمارے پاس بھی مشکل حالات میں کھیلنے کے لئے کافی متبادل موجود ہیں۔ خصوصاً چنئی جیسی پچ پر جہاں گیند کافی گھومتی ہے۔ اسپنروں کو یہاں مددمل سکتی ہے۔ میرے خیال میں یہ وہ شعبہ ہے جہاں مجھے لگتا ہے کہ اگر ہمارے اسپنر اچھا کھیلیں گے تو ہم اچھا کھیلیں گے۔ ہماری ٹیم کافی متوازن ہے اور کچھ شعبوں میں یہ کافی مضبوط ہے‘‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی پی ایل دنیا کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے جس میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔ کھلاڑیوں کے لئے ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کے زخمی ہونے اور بیماری کا سامنا کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔ چاہے آپ اسے پسند کریں یا نہیں، یہ پورے سیزن میں ہوتا ہے۔ سبھی شعبوں میں اپنی ٹیم کو مضبوط بنانے کے لئے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔ میرے خیال میں ہم نے نیلامی میں یہ کام کیا۔ ان سب میں ایک مثبت چیز مڈل آرڈر میں کثیر جہتی صلاحیت اور سنیل نارائن ، خود یا دنیش کارتک کو پرموٹ کرنا ہے جس سے مڈل آرڈر کو مضبوط حاصل ہوگی۔ مجھے لگتا ہے کہ بہت ساری ٹیمیں ہمارے خلاف کھیل سے لطف اندوز نہیں ہوں گی‘‘۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.