ETV Bharat / sports

اظہرالدین حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب - اظہر الدین نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدارتی انتخاب

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے صدر منتخب ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین
author img

By

Published : Sep 27, 2019, 5:37 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 5:47 AM IST

ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج صبح ایسوسی ایشن کے انتخابات منعقد ہوئے اور نتائج کا اعلان شام پانچ بجے کیا گیا، ان انتخابات میں 223 ارکان نے حق رائے دہی سے استعمال کیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدارت انتخاب میں 74 ووٹوں سے جیت درج کی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب کپتانوں میں شمار کئے جانے والے سابق بلے محمد اظہر الدین کو ایچ سی اے صدر کے انتخاب میں 148 ووٹ جبکہ ان کے مخالف امیدوار کو 74 ووٹ ملے۔

ان انتخابات میں تین پینلس نے حصہ لیا تھا جس کے نتیجہ میں یہ مقابلہ مزید دلچسپ ہوگیا تھا تاہم اظہر الدین کے پینل کی کامیابی یقینی مانی جارہی تھی۔

ادخال نامزدگی کے بعد ایسوسی ایشن کے سابق صدر وویک کے پرچہ نامزدگی کو مسترد کردیا گیا تھا جس کے بعد اظہرالدین گروپ کی کامیابی یقینی مانی جارہی تھی۔

شام میں ہونے والی رائے شماری کے بعد کئے گئے نتائج کے اعلان میں اظہر الدین کو 173 ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف پرکاش چند جین کو محض 73ووٹوں پر اکتفا کرنا پڑا اس کے علاوہ دلیپ کو محض تین ووٹ ملے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین، ویڈیو

یہ انتخابات سابق چیف الکشن کمشنر وی ایس سمپت کی نگرانی میں منعقد کیا گای تھا۔

واضح رہے کہ اظہر الدین نے تقریباً 16سال تک بین الاقوامی کرکٹ مٰن بھارت کی قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے اور تقریبا 10سال تک قومی ٹیم کی قیادت بھی کی ہے۔

اظہرالدین کا شمار بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں کامیاب ترین کپتانوں میں شمار کیا جاتا ہے، انہوں نے تین عالمی کپ مقابلوں میں قیادت کی تھی۔

انہوں نے سنہ 1984 میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا انگلینڈ کے خلاف کیا تھا اور ابتدائی تین ٹیسٹ میچوں میں لگاتار تین سنچریاں بنا کر شاندار ریکارڈ قائم کیا تھا جو آج تک برقرار ہے لیکن سنہ 2000میں میچ فکسنگ کے الزامات عائد کئے جانے کے بعد انہوں نے کرکٹ سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے 56 سالہ سابق کپتان اظہر الدین قومی ٹیم کی جانب سے 99 ٹیسٹ میچوں میں 45.08 کے اوسط سے 6216 رنز جبکہ 334 یک روزہ میچوں میں 36.92 کے اوسط سے 9378 رنز بنائے ہیں۔

سنہ 2010 میں آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے اظہرالدین اور بی سی سی آئی سے کہا تھا کہ سابق کپتان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے لہذا اس معاملہ کو باہمی طور پر حل کرلیا جائے۔

کرکٹ میں کامیابی کے پرچم لہرانے والے اظہر الدین نے سیاسی میدان میں بھی قسمت آزمائی اور وہاں بھی کامیابی نے ان کے قدم چومے اور وہ سنہ 2009 میں مرادآباد سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 5:47 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.