ETV Bharat / sports

فوادعالم کے لیے انتظار مزید طویل

مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی فواد عالم کو موقع نہ دینے کا اشارہ دے دیا۔دس برس بعد پاکستانی ٹیم میں شمولیت اختیار کرنے والے بلے باز کے لیے ٹیم کی نمایندگی کرنے کاانتظار مزید طویل ہوگیا

author img

By

Published : Dec 17, 2019, 11:03 PM IST

فوادعالم کے لیے انتظار مزید طویل
فوادعالم کے لیے انتظار مزید طویل

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق سے جب پلیئنگ الیون میں فواد عالم کی شمولیت کے حوالے سے سوال گیا تو انہوں نے کہا کہ فواد عالم پچھلے 10 سال سے ٹیسٹ ٹیم میں نہیں آیا، فواد عالم کی ضروت پڑی تو کھلائیں گے۔

فوادعالم کے لیے انتظار مزید طویل
فوادعالم کے لیے انتظار مزید طویل

واضح رہے کہ فواد عالم کو شدید دباﺅکے باعث 10 برس بعد ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا لیکن اس کے باوجود انہیں راولپنڈی ٹیسٹ میں موقع نہیں دیا گیا اور دورہ آسٹریلیا میں مکمل طور پر ناکام رہنے والے حارث سہیل کو تاریخی ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون کا حصہ بننے کا موقع ملا ۔

دوسری جانب نیشنل سٹیڈیم میں 10سال قبل طویل فارمیٹ کا آخری میچ کھیلنے والے آئی لینڈرز ہی نئے دور کے آغاز کا پیغام لیے پہنچ گئے۔

راولپنڈی میں سری لنکا سے بارش زدہ میچ کےساتھ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کا سفر شروع ہوچکا، اب اگلا قدم ساحلی شہر کراچی میں سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کا انعقاد ہے۔

فوادعالم کے لیے انتظار مزید طویل
فوادعالم کے لیے انتظار مزید طویل

نیشنل سٹیڈیم میں آخری ٹیسٹ بھی آئی لینڈرز نے ہی فروری 2009میں کھیلا تھا،بعد ازاں لاہور میں قذافی سٹیڈیم جاتے ہوئے سری لنکن ٹیم کی بس پر حملہ ہوا اور پاکستان میں کھیلوں کے میدان انٹرنیشنل مقابلوں کو ترسنے لگے۔

کراچی میں اس وقت منعقدہ میچ ڈرا ہوا تھا،سری لنکا نے کپتان جے وردنے(240) اورتھلان سمارا ویرا(231) کی مدد سے 7 وکٹ پر 644رنز بناکر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی تھی۔

جواب میں پاکستانی ٹیم نے6وکٹیں گنواکر 765رنز کا انبار لگانے کے بعد اننگز ڈیکلیئرڈ کی،اس میں کپتان یونس خان کے 313اور کامران اکمل کے ناقابل شکست158رنز شامل تھے،سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 5وکٹ پر 144رنز بنائے تھے کہ میچ کا وقت ختم ہوگیا.

آئندہ 19 دسمبر کوکراچی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرااور آخری ٹسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.