ETV Bharat / sports

بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی کم از کم عمر 15 سال : آئی سی سی - سبھی طرح کی کرکٹ پر نافذ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی کم از کم عمر 15 سال کردی گئی ہے تاکہ کھلاڑیوں کی بہتر طریقہ سے حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

ICC
آئی سی سی
author img

By

Published : Nov 20, 2020, 6:09 PM IST

آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی سطح پر خواتین، مرد ، انڈر۔19 کسی بھی طرح کی کرکٹ کھیلنے کے لئے کھلاڑیوں کی عمر 15 سال ہونا لازمی ہے ۔ کھلاڑیوں کی حفاظت کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ ضابطہ بنایا گیا ہے۔ یہ ضابطہ سبھی طرح کی کرکٹ پر نافذ ہوگا جس میں آئی سی سی کے ٹورنامنٹ، باہمی سیریز اور انڈر19 کرکٹ شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی رعایت کی پوزیشن میں ممبر بورڈ 15 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کو کھیلنے کی منظوری دینے کے لئے آئی سی سی سے اپیل کر سکتا ہے ۔ اس میں ان باتوں کا خیال رکھا جائے گا کہ کھلاڑیوں کا تجربہ کتنا ہے اور وہ بین الاقوامی کرکٹ کا دباؤ کا سامنا کرنے کی کتنی صلاحیت رکھتا ہے۔
بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کے حسن رضا کے نام سب سے کم عمر میں ٹسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے 14 سال 227 دن کی عمر میں ہی 1996 میں زمبابوے کے خلاف اپنا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

بھارت کی جانب سے سب سے کم عمر میں بین الاقوامی ٹیسٹ میچ کھیلنے کا ریکارڈ عظیم بلے باز سچن تیندولکر کے نام ہے۔ انہوں نے 16 سال 205 دن کی عمر میں پاکستان کے خلاف ٹسٹ میچ کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ کیریر کی شروعات کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.