گزشتہ روز ہونے والے کرکٹ عالمی کپ کے فائنل مقابلے میں میزبان انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم 9 میچوں میں 7 جیت اور ایک شکست کے ساتھ پہلے مقام پر تھی جبکہ اس کا ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
لیگ میچوں میں انگلینڈ واحد ٹیم تھی جس نے بھارت کو شکست دی تھی اور اسی ٹیم نے عالمی کپ کا خطاب اپنے نام کیا۔
لیگ میچوں کے دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا تھا کہ جو بھی ٹیم بھارت کے خلاف جیت درج کرے گی وہ چیمپیئن بنے گی۔
حالاںکہ نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو سیمی فائنل میں ہرایا تھا۔
فائنل مقابلہ کافی دلچسپ رہا جس میں نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 241 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں کیوی ٹیم نےبھی 241 رنز بنائے اور میچ ٹائی ہو گیا تھا اور نتیجے کے لیے سپر اوور کا سہارا لینا پڑا۔
سپر اوور مین انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کی تھی اور ایک اوور میں 15 رنز بنائے تھے جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم بھی 15 رنز ہی بنا سکی تھی۔
دلچسپ بات یہ رہی کہ سپر اوور بھی ٹائی ہو گیا اور آئی سی سی قوانین کے مطابق میچ میں زیادہ باؤنڈریز لگانے والی ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا۔