ETV Bharat / sports

مینک اگروال کی ڈبل سنچری، بنگلہ دیش پربھارت کاشکنجہ

author img

By

Published : Nov 15, 2019, 7:00 PM IST

شاندار فارم چل رہے اوپنر مینک اگروال (243)کی بہترین دوہری سنچری سے عالمی نمبر ایک ٹیم بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ میچ کے دوسرے دن جمعہ کو چھ وکٹ پر 493رن بناکر مہمان ٹیم پر اپنا شکنجہ کس دیا۔بھارت کے پاس اب 343رن کی بڑی سبقت ہوگئی ہے ۔

مینک اگروال کی ڈبل سنچری

28سالہ مینک نے جارح بلے باز ویریندرسہواگ کے اندا زمیں چھکا لگاکر اپنی دوہری سنچری پوری کی اور ساتھ ہی اپنا بہترین اسکوربھی بنایا۔مینک نے اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو سیریز میں 215رن بنائے تھے ۔مینک کی یہ تیسری سنچری ہے جس میں دودوہری سنچریاں شامل ہیں ۔مینک نے 330گیندوں میں 28چوکوں اور آٹھ چھکوں کی بدولت 243رن بنائے ۔

مینک کی یہ دوہری سنچری ریکارڈز کے لحاظ سے بھی دلچسپ رہی ۔ انھوں نے نہ صرف سہواگ اسٹائل میں چھکا لگاکر دوہری سنچری مکمل کی بلکہ اوپنر کی شکل میں سب سے زیادہ دوہری سنچری بنانے کے معاملہ میں وینومانکنڈ اور وسیم جعفر کی بھی برابری کرلی جن کے نام دودودوہری سنچریاں ہیں ۔سابق اوپنر سنیل گاوسکر نے تین اور سہواگ نے چھ دوہری سنچریاں بنائی ہیں ۔

سب سے کم اننگز میں دودوہری سنچری بنانے کے معاملہ میں مینک دوسرے نمبر پر ہیں ۔ونود کامبلی نے پانچ اننگز میں دودوہری سنچریاں بنائیں تھیں جبکہ مینک نے بارہ اننگز میں ۔ڈان بریڈمین نے اس کے لیے 13اننگز لی تھیں ۔

مینک کی دوہری سنچری کے ساتھ بھارت کے لیے ایک انوکھاریکارڈ بن گیا۔بھارت پہلی ایسی ٹیم ہے جس کی لگاتار چار ٹسٹ میچوں میں دوہری سنچریاں بنی ہیں ۔مینک نے ویژاگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 215،وراٹ کوہلی نے پونے میں جنوبی افریقہ کے خلاف ناٹ آؤٹ 254،روہت شرما نے رانچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف 212اور اب اندور میں مینک نے بنگلہ دیش کے خلاف 243رن بنائے ہیں ۔

مہدی حسن نے مینک کو ابو زید کے ہاتھوں کیچ کراکے انکی شاندار اننگز کا خاتمہ کردیا۔مینک نے چتیشور پجارا (54)کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 91رن ،نائب کپتان اجنکیا رہانے (86)کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 190رن اور رویندر جڈیجہ (ناٹ آؤٹ 60)کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 123رن کی شراکت داری کی ۔

پجارا نے 72گیندوں کی اپنی اننگز میں 9چوکے لگائے جبکہ سنچری سے چوک گئے رہانے نے 172گیندوں کی اننگز میں 9چوکے لگائے ۔کپتان وراٹ کوہلی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے
جڈیجہ 76گیندوں میں ناٹ آؤٹ 60رن میں چھ چوکے اور دوچھکے لگاچکے ہیں ۔

بھارت نے صبح ایک وکٹ پر 86رن سے آگے کھیلنا شروع کیاتھا۔مینک نے 37اور پجارا نے 43رن سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔ہندستان نے صبح کے سیشن میں پجارا اور وراٹ کے وکٹ کھوئے ۔لنچ تک بھارت کا اسکور تین وکٹ پر 186رن تھا۔بھارت نے دوسرے سیشن میں کوئی وکٹ نہیں گنوایا اور اپنا اسکور 303تک پہنچادیا۔آخری سیشن میں رہانے ،مینک اور ردھی مان ساہا کے وکٹ گرے ۔

دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک کو چھ وکٹ پر 493رن بناکر مہمان ٹیم پر اپنا شکنجہ کس دیا۔بھارت کے پاس اب 343رن کی بڑی سبقت ہوگئی ہے

بنگلہ دیش کی جانب سے ابوزاید کو چار جبکہ عبادت حسین اور معراج حسین مہدی کو ایک ایک وکٹ ملا۔

Intro:Body:

Bengal

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.