ETV Bharat / sports

مارٹن گپٹل نے توڑا روہت شرما کا ریکارڈ - کیوی ٹیم

نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز مارٹن گپٹل نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں جارحانہ بلے بازی کے دوران 8 چھکے لگاتے ہوئے سب سے زیادہ چھکوں کے معاملے میں روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا۔

Martin Guptill
Martin Guptill
author img

By

Published : Feb 25, 2021, 9:32 PM IST

کیوی ٹیم کے سلامی بلے باز مارٹن گپٹل نے دوسرے ٹی 20 میچ میں 50 گیندوں میں 97 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ اس دوران انہوں نے 8 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔

گپٹل نے ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کے معاملے میں بھارت کے سلامی بلے باز روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔

مارٹن گپٹل ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس 34 سالہ بلے باز نے اب تک 96 ٹی 20 میچوں میں سب سے زیادہ 132 چھکے لگائے جبکہ بھارت کے روہت شرما کے نام پر 108 میچوں میں 127 چھکے ہیں۔

اس کے بعد اس فہرست میں انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن کا نام آتا ہے جن کے نام 113 چھکے درج ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ہی کولن منرو نے 107 اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 105 چھکوں کے ساتھ بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

اسی کے ساتھ گپٹل ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 2700 رن مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے اور نیوزی لینڈ کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس معاملے میں ابھی بھی روہت شرما سرفہرست ہیں جنہوں نے 2773 رن بنائے ہیں جبکہ گپٹل کے 2718 رن ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.