ETV Bharat / sports

باوچر جنوبی افریقہ کے چیف کوچ بنے

author img

By

Published : Dec 16, 2019, 12:07 AM IST

جنوبی افریقہ نے اپنے سب سے کامیاب سابق وکٹ کیپر بلے باز مارک باوچر کو 2023 تک کے لئے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کا چیف کوچ بنایا ہے۔ کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) کے عبوری ڈائرکٹر اور سابق اسٹیٹ کپتان گریم اسمتھ نے یہ اطلاع دی ہے۔

باوچر جنوبی افریقہ کے چیف کوچ بنے
باوچر جنوبی افریقہ کے چیف کوچ بنے

جنوبی افریقہ نے اپنے سب سے کامیاب سابق وکٹ کیپر بلے باز مارک باوچر کو 2023تک کے لئے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کا چیف کوچ بنایا ہے کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) کے عبوری ڈائرکٹر اور سابق اسٹیٹ کپتان گریم اسمتھ نے یہ اطلا ع دی ہے۔ دنیا کے سب سے کامیاب وکٹ کیپر باوچر نے جنوبی افریقہ کے لئے 146ٹیسٹ، 290ون دے اور 25 ٹی۔ 20میچ کھیلے۔انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ 555اور ون ڈے میں 424 شکار کئے۔ و ن ڈے میں وہ چوتھے نمبر پر ہیں۔

اس سے پہلے ٹیم کے عبوری ڈائرکٹر رہے اور حال میں ہندستان دورہ پر ٹیم کی ذمہ داری سنبھالنے والے اینوچ اینکوے کو اسسٹنٹ کوچ بنایا گیا ہے۔ ان کامعاہد بھی 2023میں اگلے عالمی کپ کے آخر تک ہوگا۔

باوچر کی بطور کوچ قیادت میں جنوبی افریقی ٹیم انگلینڈ کے ساتھ چار ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی۔20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اس سیریز کی شروعات سنچورین کے سپر کے سپراسپورٹ پارک میدان پر باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ساتھ ہوگی۔

اسمتھ نے اس کے ساتھ بتایا کہ آئندہ کچھ دنوں میں بلے بازی اور گیندبازی مشیر کے نام کا بھی اعلان کیاجا ئے گا۔ سی ایس اے انگلینڈکے خلاف ہونے والی چر ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچوں کے لئے ٹیم کا اعلان پیر کو کرے گا۔

Intro:Body:

8888

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.