جنوبی افریقہ کے تیز گیندباز مکھایا اینٹینی نے بھارتی انڈر 19 ٹیم کو لے کر ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ 'بھارتی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑی اس وقت بہتر کھیل کا مظاہرہ پیش کر رہے ہیں۔'
جنوبی افریقہ میں آئندہ جمعہ سے شروع ہونے والے انڈر 19 عالمی کپ میں بھارتی ٹیم پر سب کی نظریں ہیں۔
جنوبی افریقہ کے گیندباز اینٹینی نے کہا کہ 'بھارتی انڈر 19 ٹیم کے یشسوی جیسوال، روی بشنوئی اور آکاش تیاگی جیسے کھلاڑی کو آئی پی ایل میں دیکھنے کا انتظار کر رہے ہیں۔'
اینٹینی نے آئی سی سی کی سرکاری ویب سائٹ کو بتایا کہ 'میں نے بھارتی انڈر 19 ٹیم کو کھیلتے ہوئے دیکھا ہے یہ نوجوان کھلاڑی جس طرح سے کھیلتے ہیں وہ دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں سے کافی بہت بہتر ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'ان نوجوان کھلاڑیوں کا کھیل اتنا زبردست ہے کہ مجھے ایسا لگا جیسے میں بھارت کی سینیئر ٹیم کو دیکھ رہا ہوں۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'بائیں ہاتھ کے بلے باز جیسوال اور تیز گیندباز تیاگی کا کھیل اتنا شاندار ہے کہ وہ بھارت کی سینیئر ٹیم کے ساتھ کھیل سکتے ہیں۔'
مکھایا اینٹینی نے کہا کہ 'جس طرح سے بھارتی انڈر 19 ٹیم کھیل رہی ہے اس کامیابی کا سہرا راہل دراوڑ کو جاتا ہے۔