ETV Bharat / sports

عالمی کپ میں دھونی سب سے تجربہ کار کھلاڑی

author img

By

Published : May 22, 2019, 8:31 AM IST

رواں ماہ 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے عالمی کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی 'بحیثیت گاڈ فادر' میدان میں اتریں گے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی

مہندر سنگھ دھونی رواں ماہ شروع ہونے والے عالمی کپ میں شرکت کرنے والے واحد کھلاڑی ہوں گے جنہوں نے 300 سے زائد یک روزہ میچ کھیلے ہیں۔

اپنا چوتھا عالمی کپ کھیلنے والے دھونی نے اب تک 338 یک روزہ میچوں میں ملک کی نمائندگی کی ہے اور رواں عالمی کپ میں شرکت کرنے والی تمام دس ٹیموں میں کوئی کھلاڑی ایسا نہیںہے جس نے 300 سے زائد میچ کھیلا ہو۔

اپنی کپتانی میں 2011 عالمی جتانے والے اور 2015 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچانے والے سابق کپتان دھونی کا یہ آخری عالمی کپ ہو سکتا ہے اور وہ اسے مزید یادگار بنانا چاہیں گے۔

دھونی کے علاوہ بھارتی ٹیم میں کپتان وراٹ کوہلی نے 227 اور نائب کپتان روہت شرما نے 206 میچ کھیلے ہیں، جبکہ رویندر جڈیجہ نے 151، شکھر دھون نے 128 اور بھونیشور کمار نے 105 میچ کھیلے ہیں۔

تجربے اور زیادہ میچ کھیلنے کے معاملے میں دھونی کے سب سے نزدیکی حریف ویسٹ انڈیز کے جارح بلے باز کرس گیل ہیں جنہوں نے 286 یک روزہ میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے۔
ویستٹ انڈیز کے موجودہ عالمی کپ اسکواڈ میں کرس گیل واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 150 سے زائد میچ کھیلے ہیں۔

میزبان انگلینڈ کے پاس ایون مورگن کے طور پر سب سے تجربہ کار کھلاڑی موجود ہے۔
انہوں نے 199 یک روزہ میچ کھیلے ہیں، جبکہ ان کے علاوہ جوس بٹلر نے 131 اور جوئی روٹ نے 132 میچ کھیلے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے سلامی بلے باز ہاشم آملہ اس عالمی کپ ٹیم کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہوں گے آملہ نے 174 یک روزہ میچ کھیلے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان فاف ڈو پلیسس نے 134، ڈیل اسٹین نے 123، ڈیوڈ ملر نے 120، کوئنٹن ڈی کاک نے 106 اور جے پی ڈومنی نے 104 یک روزہ میچ کھیلے ہیں۔

اسی طرح سنہ 1996 عالمی کپ فاتح سری لنکائی ٹیم میں لستھ ملنگا اور انجیلو میتھیوز دو ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 200 سے زائد میچ کھیلے ہیں، ملنگا نے 218 اور میتھیوز نے 203 میچوں میں ملک کی نمائندگی کی ہے جبکہ تھسارا پریرا نے 153 اور لاہیرو تھریمانے نے 117 میچ کھیلے ہیں۔

افغانستان کی ٹیم میں محمد نبی اور اصغر افغان نے 100 سے زائد میچ کھیلے ہیں، نبی نے 111 اور افغان نے 100 میچوں میں ملک کی نمائندگی کی۔

پاکستان کی جانب سے آل راؤنڈر شعیب ملک موجودہ عالمی کپ اسکواڈ میں اپنی ٹیم کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں جنہوں نے 284 میچ کھیلے ہیں، اس طرح موجودہ عالمی کپ میں وہ تیسرے سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔

شعیب ملک کے علاوہ پاکستان ٹیم میں محمد حفیظ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 210200 دے زائد میچ کھیلا ہے، جبکہ کپتان سرفراز احمد نے 106 میچ کھیلے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر ٹیم کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی کے طور پر میدان میں اتریں گے، ٹیلر نے اب تک 218 میچوں میں نیوزی لینڈ ٹیم کی نمائندگی کی ہے، ان کے علاوہ موجودہ کپتان کین ولیمسن اور ٹم ساؤتھی نے نے 139 میچ کھیلے ہیں۔

بنگلہ دیش ٹیم میں کپتان مشرف مرتضی نے 206 میچ اور سابق کپتان مشفق الرحیم نے 204 میچ کھیلے ہیں، ان دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ شکیب الحسن نے 198، تمیم اقبال نے 192 اور محمود اللہ نے 174 میچ میں اپنے جوہر دکھائے ہیں۔

دفاعی چیمپیئن آسٹریلیائی ٹیم کے پاس کپتان ایرون فنچ 109 میچ کے ساتھ ٹیم کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں، فنچ کے علاوہ سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے 108، ڈیوڈ وارنر نے 106 اور گلین میکسویل نے 100 میچ کھیلے ہیں۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.