جنوبی افریقہ کے اسٹار تیز گیند باز لنگی انگڈی ٹھیک ہو گئے ہیں اور اگلا میچ کھیلنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
انگڈی دو جون کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران ہیمسٹرنگ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے تھے، انہوں نے اس میچ میں چار ہی اوور کئے تھے اس کے بعد انہیں میدان چھوڑ کا جانا پڑا تھا۔
زخمی ہونے کی وجہ سے انگڈی ویسٹ انڈیز اور بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے تھے لیکن اب وہ پری طرح فٹ ہو گئے ہیں اور اگلے میچ میں اپنا جلوہ بکھیرنے کے لیے تیار ہیں۔