ETV Bharat / sports

لاک ڈاؤن میں خود کو متحرک رکھنے میں دشواری ہوئی: بھونیشور - IPL

بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز بھونیشور کمار کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ابتدائی 15 دن لاک ڈاؤن کے بعد انہیں خود کو متحرک رکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

bhuvi
bhuvi
author img

By

Published : Aug 24, 2020, 9:48 PM IST

کورونا وائرس کے سبب مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان مارچ کے آخر میں کیا تھا جو طویل عرصے تک جاری رہا۔ اس دوران کھلاڑیوں کو باہر جانے اور پریکٹس کرنے سے منع کیا گیا تھا جبکہ تمام کھیلوں کی سرگرمیاں بھی تعطل کا شکار ہوگئی تھیں۔

آئی پی ایل فرینچائزی سن رائیزرس حیدرآباد کھلاڑی بھونیشور کمار نے کہا کہ 'میں لاک ڈاؤن کے پہلے 15 دن میں بہت حوصلہ افزا اور پرجوش تھا۔ اس وقت کوئی نہیں جانتا تھا کہ یہ کب تک چلے گا جبکہ میرے پاس گھر میں مشق کرنے کا کوئی سامان بھی نہیں تھا۔

بھونیشور نے کہا کہ 'میں خود کو فٹ رکھنے کے لیے ورزش کرتا تھا لیکن 15 دن کے بعد مجھے خود کو متحرک رکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میں نے مشق کے لیے کچھ سازوسامان کا آرڈر دیا جس کے بعد چیزیں تھوڑی بہت بدل گئیں۔ ہم اکثر کہتے ہیں کہ ہمارے پاس اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کا وقت نہیں ہے۔ میں نے اس لاک ڈاؤن میں اپنی عادت تبدیل کردی۔ میدان میں کارکردگی مختلف ہے لیکن اب میں اپنی فٹنس پر بھی فوکس کر رہا ہوں تاکہ مجھے تقویت پہنچے۔

بھونیشور نے کہا کہ مجھے یاد ہے جب ایک بار میری رفتار بڑھ گئی تھی تو مجھے تقریبا چھ سات ماہ تک تکلیف ہوئی۔ میں اس وقت زخمی نہیں ہوا تھا لیکن میرے جسم کو معمول پرہونے میں وقت لگ رہا تھا۔ میں تھکا ہوا تھا اور میرا جسم کام کے دباؤ کو نہیں سنبھال سکتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.