ETV Bharat / sports

گھریلو کرکٹ کے تجربہ کار کھلاڑی راجندر گوئل کا انتقال - سی کے نائیڈو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

رنجی ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اپنے دور کے تجربہ کار اسپنر راجندر گوئل اتوار کے روز روہتک میں عمر سے متعلقہ بیماریوں کے سبب چل بسے۔ وہ 77 سال کے تھے۔

Legendary domestic cricketer Rajendra Goyal dies
گھریلو کرکٹ کے تجربہ کار کھلاڑی راجندر گوئل کا انتقال
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 11:38 AM IST

گھریلو کرکٹ کے تجربہ کار کھلاڑی راجندر گوئل کا گزشتہ دن انتقال ہوگیا۔ بائیں بازو کے اسپنر راجندر گوئل کو مقامی سطح پر عمدہ کارکردگی کے باوجود کبھی بھی بھارتی ٹیم میں جگہ نہیں ملی کیونکہ انہوں نے اس دور میں کھیلا جبکہ بشن سنگھ بیدی جیسے بہترین اسپنرز نے بھارت کی نمائندگی کی۔

24 سالہ گھریلو کرکٹ کریئر میں ہریانہ کے لیے گوئل نے 157 میچوں میں 750 وکٹیں لی تھیں۔ انہوں نے ہریانہ کی طرف سے کھیلنے کے علاوہ پنجاب اور دہلی کی نمائندگی بھی کی تھی۔

گوئل کے نام رنجی میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کا ریکارڈ درج ہے۔ انہوں نے رنجی میں 637 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں 2017 میں 'سی کے نائیڈو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ' سے نوازا گیا تھا۔

انہیں بنگلورو میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 1974-75 میں ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا۔ انہوں نے 44 سال کی عمر تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا جاری رکھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.