ETV Bharat / sports

انگلینڈ کی دوسری اننگز میں محتاط بیٹنگ - دوسری اننگز م

انگلینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میں پہلی اننگز کی مایوسن کن  کارکردگی سے ابھرتے ہوئے دوسری اننگز میں جمعرات کو دوسرے دن تین  وکٹ پر 186رنز بنا کر اپنی پوزیشن بہتر بنا لی ہے ۔

انگلینڈ کی دوسری اننگز میں محتاط بیٹنگ
author img

By

Published : Jul 25, 2019, 8:02 PM IST

Updated : Jul 25, 2019, 9:14 PM IST

انگلینڈ کی ٹیم کل پہلی اننگز میں 23.4 اووروں میں محض 85 رنوں پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ حال ہی میں ون ڈے کرکٹ میں عالمی چمپیئن بنی انگلینڈ کی کرکٹ کی تاریخ میں یہ پانچویں کم ترین اننگز تھی۔ آئر لینڈ نے اس کے بعد اپنی پہلی اننگز میں 58.2 اوورز میں 207 رن بنا کر پہلی اننگز میں 122 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

انگلینڈ کی دوسری اننگز میں محتاط بیٹنگ
انگلینڈ کی دوسری اننگز میں محتاط بیٹنگ

میزبان انگلینڈ نے دوسرے دن آخری اطلاع موصول ہونے تک تین وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنا کر آئرلینڈ کی برتری ختم کر دی ہے۔ روری برنس (6) کا وکٹ 26 کے اسکور پر گر جانے کے بعد جیک ليچ اور جیسن رائے نے دوسرے وکٹ کے لئے 96 رنوں کی شرکت داری کی ۔

برنس کو بوڈ رینكن نے آؤٹ کیا۔ برنس نے 26 بال کھیل کر صرف چھ رن بنائے لیکن اس کے بعد جیسن رائے 78 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 72 رن بنا کر تھامسن کی گیند پر بولڈ ہو گیے ۔

ليچ لنچ تک 154گیندوں پر 16 چوکوں کی مد د سے ناٹ آوٹ 92رن بناکر آ ؤٹ ہوگیے۔ دوسر ی طرف جوزف ڈینلی تین رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

اس سے پہلے کل آئرلینڈ کی اننگز میں اینڈریو بالبرنی نے 69 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 56 رن بنائے۔ پال اسٹرلنگ نے 36، کیون اوبرائن نے ناٹ آؤٹ 28 اور انگلینڈ کی اننگز میں پانچ وکٹ لینے والے ٹم مرتانگ نے 16 رن بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے 60 رن پر تین وکٹ،ا ولی اسٹون نے 29 رن پر تین وکٹ اور سیم کیرن نے 28 رن پر تین وکٹ لئے۔

Last Updated : Jul 25, 2019, 9:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.