ETV Bharat / sports

ملنگا کا نوجوانوں کو میچ ونر کھلاڑی بننے کا مشورہ - کرکٹروں

لستھ ملنگا نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کو الوداع کہنے کے بعد ملک کے مستقبل کے کرکٹروں کو 'میچ فاتح' بننے کی صلاح دی ہے۔ سری لنکا کے نوجوان کرکٹر دنیائے کرکٹ میں کسی سے کم نہیں ہیں۔

ملنگا کا نوجوانوں کو میچ ونر کھلاڑی بننے کا مشورہ
author img

By

Published : Jul 27, 2019, 8:15 PM IST

ملنگا نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیا۔ اپنی ٹیم کی 91 رن کی جیت میں انہوں نے 38 رن پر تین وکٹ لئے اور کامیابی کے ساتھ اپنی ٹیم کو الوداع کہا۔

ملنگا نے 226 میچوں میں 338 وکٹوں کے ساتھ کرکٹ کو الوداع کہا اور آل ٹائم لسٹ میں ہندستان کے انل کمبلے سے آگے نویں نمبر پر رہے۔ کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں اپنے آخری میچ کی آخری گیند پر انہوں نے وکٹ لے کر خوشگوار الوداعی لی۔

ملنگا نے میچ کے بعد کہا کہ یہ ریٹائرمنٹ لینے کا صحیح وقت ہے تاکہ اگلے عالمی کپ سے پہلے ان کی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑی تیار ہو سکیں۔ انہوں نے ملک کے مستقبل کے تیز گیندبازوں سے اچھی کارکردگی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ میرے کپتانوں نے مجھ سے ہمیشہ وکٹ لینے کی توقع کی ہے۔ میں نے اپنے پورے کیریئر میں اسی کی کوشش کی۔ میں توقع کرتا ہوں کہ ملک کے نوجوان کھلاڑی بھی ایسا کریں گے۔ اگر آپ کرکٹ میں صرف بنے رہنا چاہتے ہیں تو آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔ آپ کو میچ فاتح بننا پڑے گا۔

انہوں نے کہاکہ میں مستقبل میں بھی ایسا دیكھناا چاہتا ہوں۔ نئے نوجوان گیند بازوں کو میچ فاتح کارکردگی ضروری ہے تاکہ لوگ کہیں کہ یہ میچ فاتح بولر ہیں۔ ان میں ایسی صلاحیت ہونی چاہیے اور ہمیں اس کے لیے کوشش کرنی ہوں گی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں سری لنکا کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ملنگا نے گھریلو شائقین کے سامنے کرکٹ کو الوداع کہا۔

انہوں نے کہاکہ میں نے آخری 15 سال سری لنکا کے لیے کھیلا ہے، یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ میں خوش ہوں کہ اپنے گھریلو شائقین کے سامنے ریٹائر منٹ لے سکا۔بنگلہ دیش سے سیریز کے افتتاحی میچ میں آرپریما داسا اسٹیڈیم کو بڑے خوبصورت انداز میں سجایاگیا تھا اور ملنگا کی بڑی تصاویر اور کٹ آؤٹ گراؤنڈ میں مختلف مقامات پر آویزاں کیے گئے، میچ کے اختتام پر شاندار آتشبازی کا اہتمام بھی کیاگیا، ساتھی کھلاڑیوں نے ملنگا کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ حالیہ سیریز کے دیگر 2 میچوں میں رائٹ آرم پیسر ڈوسان شناکا سری لنکا کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ لستھ ملنگا جاتے جاتے بھی سری لنکا کو فتح کا تحفہ دے گئے، انھوں نے اپنے الوداعی میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں، پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش کو91 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،فاتح ٹیم کے کوشل پریرا نے سنچری بنائی جبکہ نوان پردیپ نے بھی3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بنگلہ دیش کے مشفق اورشبیر رحمن کی نصف سنچریاں کسی کام نہ آئیں۔

Intro:Body:

raheem

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.