آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین عالمی 2019 کا سیمی فائنل مقابلہ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں جاری ہے اس دوران چھ افراد کا ایک گروپ اسٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہوتا ہوا دکھائی دیا جن کی ٹی شرٹس پر پیچھے کی جانب مہندر سنگھ دھونی کا نام لکھا ہوا تھا جبکہ آگے وراٹ کوہلی کا نام درج تھا۔
ان کے مطابق انہوں نے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ کوہلی کو دھونی کا سپورٹ حاصل ہے یعنی دھونی میدان پر کوہلی کی رہنمائی اور تعاون کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ وراٹ کوہلی بھارتی ٹیم کے کپتان ہیں لیکن میدان پر وہ کسی بھی فیصلے سے متعلق دھونی سے مشورہ کرتے ہیں کیوں کہ دھونی کو کپتانی کا بہترین تجربہ ہے اور وہ ملک کے کامیاب کپتانوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔
میدان پر دھونی کی حکمت عملی اور پرسکون مزاج کی وجہ سے انہیں 'کیپٹن کول' کے لقب سے بھی جانا جاتا ہے۔