ETV Bharat / sports

سی پی ایل 2020: نائٹ رائیڈرز بنی چوتھی مرتبہ چیمپئن - سینٹ لوسیا جوکس کو 8 وکٹ سے شکست

فائنل میچ میں سینٹ لوسیا جوکس کے خلاف نائٹ رائیڈرز نے 155 رنز کے ہدف کو 18.1 اوورز میں پورا کرتے ہوئے چوتھی مرتبہ کیریبین پریمیئر لیگ چیمپئن کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔

سی پی ایل 2020: نائٹ رائڈر بنی چوتھی مرتبہ چیمپئن

author img

By

Published : Sep 11, 2020, 10:02 AM IST

سمنس اور ڈیرن براو کی شاندار بلے بازی کی بدولت ایک مرتبہ پھر ٹرن باگو نائٹ رائیڈرز نے کیریبین پریمیئر لیگ کا خطاب جیت لیا ہے۔

سنہ 2015، 2017 اور 2018 کے بعد ٹی کے آر کا یہ چوتھا سی پی ایل خطاب ہے۔

برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلے گئے فائنل مقابلے میں سینٹ لوسیا جوکس کو 8 وکٹ سے شکست دی۔

میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کی ٹیم 155 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ۔جوکس کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز آندر فلیچر نے سب سے زیادہ 39 رن بنائے، وہیں نائٹ رائیڈرز کے کپتان پولارڈ نے 4 وکٹز حاصل کیے۔

سی پی ایل 2020 فاتح ٹیم
سی پی ایل 2020 فاتح ٹیم

نائٹ رائیڈرز کے بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ہدف کو عبور کیا، نائٹ رائیڈرز نے دو وکٹ کے نقصان پر 18.1 اوورز میں جیت اپنے نام کرلی۔

سلامی بلے باز لینڈل سمنس نے فائنل میچ میں 84 رن، ڈیرن براو نے 58 رن بنائے۔

سیمنس کو ان کی بلے بازی کے لیے ' پلیئر آف دی میچ' کا خطاب ملا، وہیں کہ کپتان کیرون پولارڈ کو ٹورنامنٹ کے دوران ان کی آل راؤنڈر کارکردگی کے لیے انہیں پلیئر آف دا ٹورنامنٹ منتخب کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.