ETV Bharat / sports

ایشیا کپ 2020: کرن ریجیجو نے بھارت کی شرکت پر کیا کہا؟

author img

By

Published : Mar 1, 2020, 6:35 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 2:05 AM IST

بھارت اور پاکستان کے مابین آخری مقابلہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے پاکستان پر 89 رنز سے فتح حاصل کیا تھا۔

Kiren Rijiju opens up on India participation in Asia Cup 2020
وزیر برائے کھیل کیرن ریجیجو

وزیر برائے کھیل کرن ریجیجو نے کہا کہ 'اگر میزبان قوم سے قطع نظر قوانین کے مطابق کھیلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے تو بھارت ہر کھیل میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔'

ایشیا کپ 2020 میں بھارت کی شرکت پر گفتگو کرتے ہوئے ریجیجو نے کہا کہ 'جہاں کہیں بھی میچ کھیلے جاتے ہیں۔ ہم ہر کھیل کے لیے تیار ہیں، اگر ان کا انعقاد قواعد کے مطابق ہوتا ہے تو بھارت اس میں حصہ لے گا۔'

BCCI President Surabh Ganguly
بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی

بی سی 'سی آئی کے صدر سوربھ گانگولی نے کہا کہ اگلا 'ایشیا کپ دبئی میں ہونے والا ہے جس میں بھارت اور پاکستان دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔'

واضح رہے کہ ایشیا کپ اسی برس کے آخر میں کھیلا جانا ہے اور پاکستان رواں برس ایشیاء کپ کی میزبانی کرنے والا تھا لیکن دونوں ممالک کے مابین تناؤ اور پاکستان میں سلامتی کے خدشات کے پیش نظر بی سی سی آئی نے کہا کہ بھارتی ٹیم وہاں سفر نہیں کرے گی۔

بھارت اور پاکستان کے مابین آخری مقابلہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے پاکستان پر 89 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 2:05 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.