بھارت نے آسٹریلیا میں چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت کر بارڈر گواسکر ٹرافی پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔ وراٹ نے آسٹریلیا میں ایڈیلیڈ میں پہلے ٹیسٹ میں بھارت کی کپتانی کی تھی جس میں بھارت اپنی ٹیسٹ تاریخ کے سب سے کم اسکور 36 رن پر آوٹ ہو کر ٹیسٹ ہار گیا تھا۔
وراٹ اس ٹیسٹ کے بعد اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی وجہ سے وطن لوٹ گئے تھے۔ وراٹ کے لوٹنے کے بعد رہانے نے ٹیم کی قیادت کی تھی۔ رہانے کی کپتانی میں بھارت نے میلبورن میں دوسرا ٹیسٹ اور برسبین میں چوتھا ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کی تھی۔
قومی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ کے لیے کپتانی وراٹ کو سونپی ہے اور رہانے کا بھی کہنا ہے کہ وراٹ ہمیشہ ان کے کپتان رہیں گے۔
(یو این آئی)