ETV Bharat / sports

تیز گیند باز کیمار روچ نے خصوصی کامیابی حاصل کی - ایک اننگز میں نو بار پانچ اور ٹیسٹ میں 10 وکٹیں

سنہ 2009 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سے ڈیبیو کرنے والے روچ نے اپنے کیریئر میں ایک اننگز میں نو بار پانچ اور ٹیسٹ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔

تیز گیند باز کیمار روچ نے خصوصی کامیابی حاصل کی

author img

By

Published : Jul 26, 2020, 1:53 PM IST

ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بالر کیمار روچ نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے جارہے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز خصوصی کامیابی حاصل کی۔

انگلینڈ کے خلاف کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ میں کیمار روچ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 200 ویں وکٹ حاصل کی۔ انہوں نے انگلینڈ کے کرس ووکس کے وکٹ کے ساتھ اپنی 200 ویں وکٹ حاصل کی۔ وہ گذشتہ 26 برسوں میں یہ کارنامہ انجام دینے والے ویسٹ انڈیز کے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

تیز گیند باز کیمار روچ نے خصوصی کامیابی حاصل کی
تیز گیند باز کیمار روچ نے خصوصی کامیابی حاصل کی

ویسٹ انڈیز کے لئے 200 وکٹیں مکمل کرنے والے آخری گیند باز کرٹلی ایمبروز تھے، جنہوں نے 1994 میں گیانا میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 200 وکٹیں مکمل کیں ۔ امبروز کے بعد فیڈل ایڈورڈز واحد بولر تھے جو 200 وکٹ کے قریب پہنچے تھے۔

روچ نے 91 ویں اوور میں ووکس کی وکٹ حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی وہ 200 وکٹ کے ہدف کو حاصل کرنے والے ویسٹ انڈیز کے 9 ویں بولر بن گئے۔

برس 2009 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سے ڈیبیو کرنے والے روچ نے اپنے کیریئر میں ایک اننگز میں نو بار پانچ اور ٹیسٹ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے 26 ٹیسٹوں میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں جبکہ اگلے 100 وکٹوں تک پہنچنے کے لئے انہیں 33 ٹیسٹ کھیلنے پڑیں۔

واضح رہے کہ 'ویسٹ انڈیز نے تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ خراب روشنی کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل جلد ہی ختم کرنا پڑا۔

ویسٹ انڈیز اس وقت انگلینڈ کی پہلی اننگز کے اسکور سے 232 رنز پیچھے ہے اور اسے فالو آن کا خطرہ درپیش ہے۔ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر کپتان جیسن ہولڈر 24 اور شین ڈاؤرچ 10 رنز پر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.