ویسٹ انڈیز کرکٹ (سی ڈبلیوآئی) نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ جمعہ سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کیمر روچ اور ڈاورچ کا نام شامل نہیں تھا۔
کیمر روچ اپنے والد کی موت کی وجہ سے وطن واپس آئیں گے جبکہ شین ڈاورچ ذاتی وجوہات کی بنا پر ویسٹ انڈیز واپس جارہے ہیں۔
ڈاروچ کی جگہ پر 22 سالہ وکٹ کیپر بلے باز جوشوا ڈاسلوا ٹیسٹ کریئر کا آغاز کریں گے جبکہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز پریسٹن میکسوین کو کیمر روچ کی جگہ ٹیم مین شامل کیا گیا ہے۔
ڈاورچ ہاتھ کی انجری کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائے تھے جبکہ کیمر روچ نے پہلے ٹیسٹ میں 114 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
واضح رہے کہ 'ویسٹ انڈیز ٹیم پہلے سے ہی چوٹوں سے جوجھ رہی ہے۔ ٹی 20 کے دوران شمرون ہیٹمائر کے سر پر گیند لگی تھی اس وجہ سے ان کا کنکشن ضوابط کے تحت خیال رکھا جارہا ہے۔ وہیں کیمو پال گروئن چوٹ سے ابھر رہے ہیں۔
باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا کا الیکشن ملتوی
سی ڈبلیو آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میڈیکل ٹیم دونوں کھلاڑیوں کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کی دستیابی کے سلسلے میں آنے والے دنوں میں واضح کیا جائے گا۔
نیوزی لینڈ دوٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پہلا میچ اننگ اور 134 رنوں سے جیت کر 0-1 سے آگے ہے۔
(یو این آئی رپورٹ)