ETV Bharat / sports

گیند کو جراثیم سے پاک رکھنا بھی ایک آپشن: کرکٹ آسٹریلیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے گیند پر تھوک کے استعمال پر روک کے درمیان کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران گیند کو جراثیم سے پاک رکھنا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔

Keeping the ball sterile is also an option: Cricket Australia
گیند کو جراثیم سے پاک رکھنا بھی ایک آپشن: کرکٹ آسٹریلیا
author img

By

Published : May 21, 2020, 4:06 PM IST

بھارت کے سابق کپتان انل کمبلے کی قیادت والی بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تکنیکی کمیٹی نے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے گیند بازوں کے گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے اسپورٹس سائنس اور میڈیسن مینیجر ایلیکس كونٹورس کا کہنا ہے کہ گیند کو جراثیم سے پاک رکھنا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔

كونٹورس نے کہا کہ ہمیں ابھی تک یہ نہیں پتہ کہ اس کا گیند پر کیا اثر پڑے گا کیونکہ ہم نے ابھی اس کا ٹیسٹ نہیں کیا۔ ہمیں پہلے اسے ٹیسٹ کرنا ہوگا اور اس کے بعد ہمیں آئی سی سی سے بات کرکے اجازت لینی ہوگی۔ اس میں بہت سی چیزیں ہیں جس پر غور کیا جائے گا۔ گیند لیدر کی ہوتی ہے اور اسے جراثیم سے پاک رکھنا مشکل ہے اور گیند کا سائز بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں پتہ کہ یہ کتنا مؤثر ہوگا، ہم نہیں جانتے کہ گیند کس طرح متاثر ہو گی اور ہمیں یہ بھی نہیں پتہ کہ ہمیں اس کی اجازت دی جائے گی یا نہیں۔ لیکن یہ ایک آپشن ہو سکتا ہے۔ اب تمام معاملات پر بات چیت کی جا رہی ہے اور تمام اختیارات پر توجہ دی جا رہی ہے۔

كونٹورس نے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کی عادت ہے کہ وہ گیند کو ہاتھ میں لیتے وقت انگلی میں تھوک لگا کر اسے چمکاتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ عادت چھوڑنے کے لئے مشق کا وقت ملے لیکن کبھی کبھی غلطی ہو سکتی ہے اور ہم نے اس کے بارے میں بات نہیں کی ہے کہ ہم اس سے کس طرح نجات پائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.