بھارت نے کپتان ویراٹ کوہلی کی ناٹ آؤٹ 77 رن کی دھماکہ خیز نصف سنچری اننگ کی بدولت 20 اووروں میں چھ وکٹ پر 156 رن بنائے تھے، جبکہ انگلینڈ نے شروع سے ہی میچ پر دبدبہ حاصل کرلیا اور 18.3 اووروں میں دو وکٹ پر 158 رنز بنالیے۔
ہدف کے تعاقب میں بٹلر اور جیسن رائے نے پہلی وکٹ کے لیے 3.3 اووروں میں 23 رنوں کی شراکت قائم کی۔ رائے کو روہت شرما نے لیگ اسپنر چہل کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس کے بعد بٹلر نے دوسری وکٹ کے لیے 58 رنوں کا اضافہ کیا اور ڈیوڈ میلان نے انگلینڈ کو فتح کی منزل پر پہنچایا۔
ملان نے 17 گیندوں پر 18 رنوں کے اسکور میں ایک چھکا لگایا۔ ملان کو پارٹ ٹائم اسپنر واشنگٹن سندر نے آؤٹ کیا۔ بٹلر نے جانی بیئرسٹو کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے ناقابل تسخیر77 رنوں کا اضافہ کرکے انگلینڈ کو سیریز میں برتری دلادی۔ بٹلر نے 52 گیندوں میں ناقابل شکست 83 رنوں میں پانچ چوکے اور چار چھکے لگائے جبکہ بیئرسٹو نے 28 گیندوں میں ناقابل شکست 40 رنوں میں پانچ چوکے لگائے۔
بٹلر کی بدولت انگلینڈ کی جیت اور سبقت
انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر کی 83 رنوں کی آتشیں اننگ کی بدولت انگلینڈ نے بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں منگل کے روز تیسرے ٹی-20 میچ میں آٹھ وکٹوں سے آسانی سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی مضبوط برتری بھی حاصل کرلی۔